ETV Bharat / state

Hath Se Hath Jodo Campaign جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد منعقد ہونے چاہیے، کانگریس - جموں وکشمیرامورکی کانگریس انچارج رجنی پاٹل

جموں وکشمیر امور کی کانگریس انچارج رجنی پاٹل نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ اور انتخابات جلد منعقد ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ عوامی حکومت کا مطالبہ کر رہے ہے اور انہیں یہ حق دینا چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 4:48 PM IST

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد منعقد ہونے چاہیے، کانگریس

کوکرناگ: کانگریس نے "بھارت جوڑو یاترا" کے بعد "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا" کی شروعات کی ہے۔ کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے سلسلے میں آج ضلع اننت ناگ کے لارنو کوکرناگ علاقہ سے شروعات کی گئی۔ اس دوران کانگریس کی جنرل سیکرٹری رجنی پاٹل، ریاستی صدر وقار رسول وانی، سینئر رہنما پیرزادہ محمد سعید اور چودھری گلزار کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینیئر لیڈروں اور کارکنان کی ایک تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی جانب سے علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ وہیں کانگریس لیڈروں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول وانی نے اس موقع پر کہا کہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پورے ملک میں ذات پات اور ہندو مسلم کے نام پر نفرت کا ماحول قائم کیا ہے اور راہل گاندھی نے نفرت کی دیواروں کو گرانے کی خاطر بھارت جوڑو یاترا کا اہتمام کیا تھا۔ پی سی سی چیف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بھائی چارے ، اخوت اور برادری کو مضبوط کرنے کی خاطر کانگریس میدان میں نکلی ہے اور ہمیں لوگوں کا بھر پور تعاون مل رہا ہے۔ اس موقع پر دیگر کانگریس لیڈروں نے بھی خطاب کیا کانگریس لیڈروں نے لوگوں کو کہا کہ وہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ وہ اپنا مستقبل روشن کرسکے۔

مزید پڑھیں: Hath Se Hath Jodo Campaign جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہراساں کرنا بی جے پی کا منصوبہ، کانگریس

وہیں کانگریس کے سینئر رہنما پیرزادہ محمد سعید نے عوام سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور کانگریس پارٹی کو کامیاب کرکے اپنا مستقبل تابناک بنائے کی اپیل کی۔ وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ الیکشن یہاں کے لوگوں کو جمہوری حق ہے جو یہاں کی عوام کو ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 کے بعد سے یہاں انتخابات نہیں کروائے گئے جبکہ سرکار دعویٰ کررہی کہ وادی میں اب حالات ٹھیک ہے تو انتخابات کیوں نہیں کروایئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس یہاں کے لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ، کیونکہ یہاں کے لوگ پچھلے 3 دہائیوں سے خراب حالات کی وجہ سے غریبی کا شکار ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.