اننت ناگ: بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر میں آنے والے انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کارکنان میں جوش اور ولولہ پایا جا رہا ہے۔ اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی سے جڑا ہر شخص انتخابات کے لیے تیار ہے۔ جوں ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا بگل بجے گا پارٹی کا ہر ایک کارکن انتخابی سرگرمیوں میں پوری لگن سے مصروف ہو جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے ضلع اننت ناگ کے ہالون عیشمقام میں منعقدہ ایک پارٹی کنونشن کے دوران کیا۔
صوفی یوسف نے کہا کہ بی جے پی نے جموں کشمیر میں اپنی ساخت مضبوط کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کی بڑی علاقائی سیاسی پارٹیوں کے کارکنان، پنچ سرپنچ، بڑھ چڑھ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں آنے والی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
مزید پڑھیں:
صوفی یوسف آج ضلع اننت ناگ کے ہالون عیشمقام میں منعقدہ ایک پارٹی کنونشن میں شریک ہوئے۔ کنونشن میں مختلف پارٹیوں سے وابستہ متعدد کارکنان نے بی جے پی میں شمولیت کی۔ ان کارکنان کو پھولوں کے ہار پہنا کر پارٹی میں خیر مقدم کیا گیا۔ کنونشن میں کثیر تعداد میں بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔