ETV Bharat / state

نوجوانوں کی مشکلات کے حل کے لیے فوج کے اقدامات - کشمیر کی درجنوں ٹیموں نے شرکت کی

لاک ڈاؤن کے دوران جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں نوجوانوں اور بچوں کے لئے تفریح کا سامان میسر نہ ہونے کی وجہ سے یہ طبقہ مشکلات سے دو چار ہوا ہے۔

فوج کے اقدامات
فوج کے اقدامات
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 6:34 PM IST

نوجوانوں کی ان مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوج کئی اقدامات کر رہی ہے۔ جس کے تحت حال ہی میں 127 آئیر ڈیفنس ریجمنٹ نے اننت ناگ کے ہائی گراؤنڈ میں قائم فوجی ہیڈکوارٹرز میں والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔

فوج کے اقدامات

ٹورنامنٹ میں جنوبی کشمیر کی درجنوں ٹیموں نے شرکت کی اور یہ ٹورنامینٹ کئی روز تک جاری رہا۔ ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ میں ایک دلچسپ مقابلے کے تحت ڈونی پاوہ کی ٹیم نے ہرناگ کو سکشت دے دی اور والی بال ٹورنامینٹ اپنے نام کر لیا۔

کھلاڑیوں نے موجودہ صورتحال میں نوجوانوں کو ڈپریشن سے باہر نکالنے کے لئے اسے ایک خوش آئند قدم قرار دیا اور اسے فوج کی جانب سے ایک اچھی کوشش سے تعبیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی نے مقامی شخص کی مدد کی

ادھر فوج کی جانب سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔

جسکے چلتے لوگوں نے کورونا کی صورتحال میں نوجوانوں اور بچوں کے لئے تفریحی و کھیل سرگرمیوں کے اقدام کے لئے فوج کی اس کوشش کو کافی سود مند قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی کی جانب سے شہر کے پہاڑوں میں شجرکاری

اس موقع پر کمانڈنگ افسر 127 اے ڈی نے کہا ایسے پروگرام مستقبل میں اور بھی کرائے جائیں گے جس سے کشمیری نوجوانوں کو آگے جانے کا موقع مل جائے گا۔

واضح رہے کہ عوام اور فوج کے بیچ دوریوں کو کم کرنے کی غرض سے فوج پہلے ہی کافی اقدامات کر رہی ہے ایسے میں کورونا کی موجودہ سنگین صورتحال کے دوران قواعد و ضوابط کے نفاذ کے ساتھ اس طرح کے پروگراموں کا اہتمام کرنا ایک بڑی بات ثابت ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.