اننت ناگ:یونین پبلک سروس کمیشن کے سال 2022 میں لئے گئے سول سروسز امتحان کے منگل کے روز جاری کئے گئےنتائج میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نےشاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرکے 7 ویں رینک حاصل کی ہے۔اس سول سروسز امتحان میں جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والی ایک امیدوار نے 11 ویں رینک حاصل کی ہے۔بتادیں کہ اس امتحان میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کل 7 امیدواروں نے کامیابی کا جھنڈا گاڑا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد بٹ نے اس امتحان میں 7 ویں رینک حاصل کی ہے۔24سالہ وسیم احمد نےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر سے سول انجینئیرنگ میں بی ٹیک کیا ہے۔ انہوں نے سال 2021 میں اس یو پی ایس سی امتحان میں 225 ویں رینک حاصل کی تھی۔نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی وسیم احمد کے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وسیم احمد کے گھر پر لوگوں کا مبارک بادی دینے کے لئے تانتا بندھ گیا ہے۔
اس حوالے سے وسیم احمد کے والد نے کہا کہ وہ اہنے بیٹے کی کامیابی سے بیٹ خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم نے محنت کرکے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی۔وہیں وسیم کے دادا نے بتایا کہ وسیم تقربیاً 20 گھنٹوں تک پڑھائی کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مقام کو حاصل کرنے کے لیے پڑھائی ہی سب سے ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوان کو موبائل فون کا کم استعمال کرنے کی اپیل کی۔
دریں اثناہ،جموں و کشمیر کے پونچھ سے تعلق رکھنے والی پرسن جیت کور نے اس امتحان میں 11 ویں رینک حاصل کی ہے۔سول سروسز امتحان میں جموں وکشمیر کے جن امیدواروں نے کامیابی کا جھنڈا گاڑا ہے ان میں وسیم احمد بٹ، پرسن جیت کر، نتن سنگھ، نوید احسان بٹ،منان احمد بٹ، عرفان چودھری اور نرواناہو ہنس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: UPSC 2022 Exam Results سول سروس امتحان کے نتائج جاری، پہلی چار پوزیشن پر لڑکیوں کا قبضہ
قابل ذکر ہے کہ اس امتحان میں بھی لڑکیوں نے بازی مار کر پہلی تین پوزیشنوں پر قبضہ جمایا ہے۔یو پی ایس سی کے اس امتحان کا پری لمنری 5 جون 2022 کو لیا گیا تھا جس کے نتائج کا اعلان جون میں ہی کیا گیا تھا اس کے مین امتحان ستمبر 16 سے ستمبر 22 تک لئے گئے تھے جن کے نتائج کا اعلان 6 دسمبر کو کیا گیا تھا اور پھر اس کا ویوا (زبانی ٹیسٹ) سال رواں کے 18 مئی کو لیا گیا تھا۔