جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع اننت ناگ کے وٹدور، برنٹی کے باشندوں نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) اور محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج Protest Aginst PDD and Jal Shakti کیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ وٹدور، برنٹی علاقے میں کئی برسوں سے بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا Lack of basic Facilities in Watdoor Baranti Anantnagہے۔
ضلع اننت ناگ سے محض 6 کلومیٹر دور وٹڈور، برنٹی کے باشندوں بتایا کہ انہیں دور جدید میں بھی ندی نالوں کا پانی پینا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اگرچہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرانے کیلئے آئے روز نئی اسکیمیں متعارف کرواتی ہیں لیکن ابھی بھی دور دراز علاقوں میں لوگ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’روز مرہ کی زندگی میں اگر چہ بجلی اور پانی زندگی کا ایک اہم جز ہے لیکن ہمیں بجلی اور پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترسایا جا رہا ہے۔ ہم نے پانی کی فراہمی کو بحال رکھنے کے لئے محکمہ جل شکتی کے ہر عہدیدار سے رجوع کیا ہے لیکن کوئی بھی ہماری شکایت پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔‘‘
رہائشیوں نے محکمہ جل شکتی پر علاقے میں پانی کی فراہمی کی سہولت کے لئے توجہ نہ دینے کا الزام عائد کیا۔ وہیں انہوں نے برنٹی - ایموہ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے خلاف بھی نعرے بازی Lack of basic Facilities in Watdoor Baranti Anantnagکی۔
انہوں نے کہا: ’’ہم برسوں سے بجلی کی شدید قلت سے جوجھ رہے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کے لیے ہم نے کئی بار اعلیٰ عہدیداروں کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے۔‘‘
انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سمیت متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے وٹدور، برنٹی میں پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔