منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران اننت ناگ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کی گئی ہے۔
ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد مٹن پولیس تھانہ سے وابستہ متعلقہ ایس ایچ او اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ مٹن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ضلع اننت ناگ کے مٹی پورہ علاقے میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔
تلاشی کارروائی کے دوران منظور احمد یتو ولد غلام محمد یتو کے گھر سے 45 کلو فُکی (پوست کا چھلکا) کو بر آمد کر لیا۔
پولیس نے فکی کو ضبط کرکے منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ اور ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے پولیس نے معاملہ کی نسبت مزید تفتیش شروع کر دی۔
مزید پڑھیں؛ ویکسین کی عدم دستیابی سے مویشی پرور پریشان
اننت ناگ پولیس نے منشیات مخالف مہم میں پولیس کو اپنا تعاون فراہم کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خاتمہ تک یہ مہم جاری رہے گی۔