ETV Bharat / state

اننت ناگ: بندروں کی بھرمار لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث

احتجاج کر رہے مرد و زن نے بتایا کہ بندر نہ صرف ان کے کھیتوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ رہائشی مکانات میں گھس کر اشیاء کی توڑ پھوڑ بھی کرتے ہیں۔

اننت ناگ: بندروں کی بھرمار لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث
اننت ناگ: بندروں کی بھرمار لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 7:53 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں بندروں نے دہشت مچا رکھی ہے، لوگ بندروں سے کافی پریشان ہو چکے ہیں۔

اننت ناگ: بندروں کی بھرمار لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث

اچھہ بل کے رہائشیوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بندروں کی بھرمار سے لوگ کافی پریشان ہو چکے ہیں۔

مقامی باشندوں نے کہا کہ بندروں کے دہشت سے وہ کافی زیادہ خوفزہ ہیں جس کے باعث لوگ خصوصا بچے اور خواتین گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بندر نہ صرف کھیتوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ رہائشی مکانات میں گھس کر اشیاء کی توڑ پھوڑ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات بندر علاقے میں جھنڈ کی صورت میں داخل ہوکر انسانوں پر حملہ بھی کرتے ہیں۔ انکے مطابق اب تک بندروں کے کاٹنے کے سبب کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بندروں کو علاقے سے دور لے جانے کے لئے انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ وائلڈ لائف سے رجوع کیا تاہم انکے مطابق محکمہ خواب خرگوش میں محو ہے۔

مزید پڑھیں: نالہ لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے محکمہ وائلڈ لائف کے وارڈن برائے جنوبی کشمیر سے فون پر رابطہ قائم کیا تو اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے بندروں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے کئی مرتبہ کارروائیاں عمل میں لائی گئیں تاہم، انکے مطابق، بندر چند دنوں میں واپس لوٹ آتے ہیں۔

اچھہ بل کے رہائشیوں نے محکمہ وائلڈ سمیت ضلع انتظامیہ سے لوگوں کو بندروں کے خوف سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.