ETV Bharat / state

Bad road irks Kandiwara villagers: کانڈیوارہ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - میکڈم بچھانے کا کام بھی شروع

مقامی لوگوں کے مطابق رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب بیماروں کو ہسپتال لے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Patients Face Difficulties

کانڈیوارہ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 5:02 PM IST

کوکرناگ کے کانڈیوارہ میں رابطہ سڑک پر بارش اور برفباری کا پانی جمع ہونے کے باعث سڑک گہرے گھڑوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے چلنے پھرنے میں بھی کئی دشواریاں پیش آتی ہے۔ Bad condition of roads irks residents

کانڈیوارہ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں قائم کانڈیوارہ جہاں سنہ 2013 میں ایک سانحہ پیش آیا جس نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، سال 2013 کے اُس واقعہ نے پورے خطے کو ہلا کر رکھ دیا، اُس خوفناک حادثے میں نو اسکولی طالب علم موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے، جبکہ گیارہ بچے معزوریت کے شکار ہوگئے، اگرچہ اُس وقت کی حکومت نے غمزدہ کمبوں کے ساتھ تعزیت کی تھی، جبکہ مقامی لوگوں کو حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ علاقے کے جتنے بھی مسائل ہیں انہیں ہنگامی بنیاد پر حل کیا جائے گا، تاہم دہائی گزر جانے کے بعد بھی مقامی لوگ مایوسی کے شکار ہوئے ہیں۔ residents of Kandiwara village

کانڈیوارہ کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مذکورہ علاقے کی طرف جانے والی شاہراہ پوری طرح سے خستہ حال کی شکار ہوئی ہے۔ Bad road irks Kandiwara villagers

انہوں نے کہا کہ 2013 میں اُس وقت کی حکومت نے رابطہ سڑک کو کشادہ کرنے کے احکامات صادر کئے تھے، لیکن بدقسمتی سے سڑک کے اُن مقامات پر کشادگی نہیں ہوئی جہاں کشادگی کرنا لازمی تھا، حالانکہ رابطہ سڑک گہرے گھڑوں میں تبدیل ہو چکی ہے، جس کے سبب کثیر آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رابطہ سڑک پر گہرے گھڑے بننے کے باعث ٹرانسپورٹرز بھی مذکورہ شاہراہ پر گاڑیاں چلانے سے گریز کرتے ہیں۔Bad road irks Kandiwara villagers

اگرچہ محکمہ تعمیرات عامہ نے سڑک پر اُس وقت تعمیراتی کام بڑے ہی شدومد سے شروع کیا تھا، تاہم پہاڑی ڈھلان کے کناروں پر نہ تو باندھ بنائے گئے، نہ ڑرینیج نظام کو عمل میں لایا گیا اور نہ ہی کہیں پر کریش بیریر لگائے گئے، جس کے باعث شاہراہ پر چٹانیں اور مٹی کھسک کر آتی ہیں، جس سے لوگوں کی آمدورفت میں دشواریاں پیدا ہوجاتی ہے، جبکہ رابطہ سڑک پر بارش اور برفباری کا پانی جمع ہونے کے باعث مذکورہ سڑک گہرے گھڑوں میں تبدیل ہو چکی ہے نتیجتاً راہگیروں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے چلنے پھرنے میں بھی کئی دشواریاں پیش آتی ہے۔Bad Roads Due to Snowfall

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب بیماروں کو ہسپتال لے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے. Patients Face Difficulties

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یہ معاملہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر طارق احمد ہرگاہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک پہاڑی علاقہ ہے اور پہاڑی رابطہ سڑک میں اکثر بیشتر چٹانیں کھسک کر نیچے آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے آخر میں محکمہ کے چیف انجینئر محمد رفیق نے ہم سے سلائڑ پرون ائریا کی رپورٹ طلب کی تھی، جس کے بعد انہوں نے کئی علاقوں کی رپورٹ بنائی جس میں کانڈیوارہ مہریپورہ رابطہ سڑک بھی سر فہرست ہے۔Roads In Kokernag

طارق احمد کا کہنا ہے کہ 'ہم نے مذکورہ شاہراہ کے لئے تقریباً بیس لاکھ روپیوں کا تعمیراتی کام تشکیل دیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں : Kandiwara Bridge Awaits Completion: دہائی گزرنے کے باوجود کانڈیوارہ پُل تکمیل سے کوسوں دور

ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی محکمہ کی جانب سے انہیں گرین سگنل مل جائے گی تو وہ بہت جلد سڑک پر دیگر ضروری کام کے ساتھ ساتھ سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام بھی شروع کروائیں گے، تاکہ لوگوں کو درپیش آنے والے مسائل سے چھٹکارا مل جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.