ETV Bharat / state

Ambulance Stuck due to Snowfall, Rescued: برف میں پھنسی ایمبولینس کو مریض سمیت ریسکیو کیا گیا - کشمیر ایمبولنس ریسکیو

ضلع اننت ناگ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک مریض کی جان اس وقت بچائی گئی جب شدید برف باری میں پھنسی ایک ایمبولینس کو ریسکیو کرکے مریض کو وقت پر اسپتال پہنچایا گیا۔ Ambulance Rescued in South Kashmir

ambulance stuck
ambulance
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 12:31 PM IST

برف میں پھنسی ایمبولینس کو مریض سمیت ریسکیو کیا گیا

اننت ناگ: جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے اہلن گڈول علاقہ کے قریب ایک مریض کو نازک حالت میں ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ شدید برفباری اور رابطہ سڑک پر پھسلن کے سبب ایمبولینس برف میں پھنس گئی، ایمبولینس کے ڈرائیور نے متعلقہ انتظامیہ کو فون پر معاملہ کی جانکاری دی۔ ایمبولنس کے برف میں پھنسنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سب ضلع مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کی زیر نگرانی، محکمۂ صحت، میکنیکل انجینئرنگ، ریونیو، این ایچ آئی ڈی سی ایل نے مشترکہ طور ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی غرض سے درمیانی شب علاقہ میں ایک ٹیم کو روانہ کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے برف میں پھنسی ایمبولینس کو ریسکیو کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔

حکام کے مطابق ٹیم کو قریب دو گھنٹوں کی مشقت کے بعد ایمبولینس ریسکیو کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جس کے بعد جے سی بی کی مدد سے ایمبولینس کو مریض سمیت سب ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔ مریض کو وقت پر اسپتال میں داخل کرکے اس کی جان بچائی گئی۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی بروقت کارروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ادھر، وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر سے برف ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم متعدد دور دراز اور دیہی علاقوں میں سڑکوں پر برف جمع ہے جس سے آمد و رفت مسدود ہو کر رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Snow Clearance Anantnag اننت ناگ میں برف صاف کرنے کا کام جاری

یہ بھی پڑھیں: Snowfall Bring Relief To Farmers برفباری سے کسانوں نے راحت کی سانس لی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.