اننت ناگ: ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے منگل کو امرناتھ یاترا کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’یاترا محض یاترا نہیں بلکہ جموں و کشمیر کی معیشت کے لیے ایک بڑا اقتصادی پیکیج ہے۔ Amarnath Yatra to give Rs 2K to Rs 3K Crore economic boost to JK پی کے پولے نے کہا کہ ’حکومت کو 6 سے 8 لاکھ یاتریوں کی آمد سے رواں برس 2 ہزار سے 3 ہزار کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔‘‘ صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار میر بازار، اننت ناگ میں یاترا انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔
پی کے پولے نے امرناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا۔ PK Pole Reviews Amarnath Yatra Arrangementsدورے کے دوران انہوں نے ضلع کے میر بازار میں قائم ٹرانزٹ کیمپ میں یاتریوں کے لیے کیے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میر بازار ٹرانزٹ کیمپ میں بیک وقت 2500 یاتریوں کے قیام کی گنجائش ہے جس میں مزید 500 بیڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پی کے پولے نے مزید کہا کہ رواں برس ہموار یاترا کے لیے تمام طرح کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
صوبائی کمشنر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’رواں برس 6 سے 8 لاکھ یاتریوں کی توقع ہے اور ہر یاتری کشمیر میں ایک ہفتے تک قیام کرتا ہے رہتا ہے اور کم از کم 35000 روپے خرچ کرتا ہے۔ یاتری کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کرتے ہیں۔‘‘ PK Pole on Amarnath Yatraانہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کو رواں برس یاتریوں سے 2000 سے 3000 کروڑ روپے کی آمدنی کی توقع ہے جس سے یوٹی کی معیشت کو مضبوطی ملے گی۔
مزید پڑھیں: Amarnath Yatra Pilgrims: امرناتھ یاترا رجسٹریشن کیلئے عقیدت مندوں کی لمبی قطار