ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاترا 23 آگست سے عارضی طور پر معطل - امرناتھ چھڑی مبارک

یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دوران اب تک زائد 4 لاکھ 40 ہزار یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا ہے، اور یہ تعداد سال گزشتہ کے یاتریوں کی کُل تعداد سے بھی تجاوز کر گئی۔

amarnath-yatra-temporary-suspended-from-august-23
امرناتھ یاترا 23 آگست سے عارضی طور پر معطل
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 5:17 PM IST

اننت ناگ: ایک سرکاری ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ امرناتھ یاتریوں میں نمایاں کمی اور ٹریک کی بحالی کے کاموں کے پیش نظر امرناتھ یاترا کو 23 اگست سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی سونے کی چھڑی) حسب معمول روایتی روٹ یعنی پہلگام کے راستے سے گھپا 31 اگست تک پہنچائی جائی گی جہاں شرون پورنما کے موقع پر پوجا کرکے اسے واپس سرینگر لایا جائے گا۔

بتادیں کہ سطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی گپھا میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔امسال 23 جولائی کے بعد برفانی شیولنگم کے پگھلنے کے بعد امرناتھ یاتریوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ واضح رہے کہ 362 یاتریوں کا ایک اور قافلہ اتوار کے روز بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے 11 گاڑیوں میں کشمیر کی طرف سخت سکیورٹی کے بیچ روانہ ہوا ہے۔ یہ تمام یاتری بالتل بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا کی طرف روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

کوہ سلیمان کے مندر میں چھڑی مبارک کو لے جایا گیا

امسال دو ’شراون ماس‘ کے بیچ ہورہی ہے یاترا، مہنت دپیندرا گری

یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے لئے اب تک زائد چار لاکھ چالیس ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔سال گزشتہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی گھپا کا درشن کیا تھا۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.