ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا روایتی طور اختتام پزیر

کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس کی امرناتھ یاترا کو احتیاطی طور منسوخ کیا گیا تھا۔ تاہم روایتی طور رکشا بندھن شرون پورنیما کے روز امرناتھ یاترا اختتام ہو جاتی ہے۔

amarnath yatra concluded peacefully
امرناتھ یاترا روایتی طور اختتام پزیر
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 10:48 PM IST

شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں آ ج شرون پورنیما کے روز چھڑی مبارک کو سرینگر دشنامی اکھاڑہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہلگام لایا گیا۔ چھڑی مبارک کے نگران مہنت دیپیندر گری کی قیادت میں چھڑی مبارک کو مقدس گھپا پہنچائی گئی جہاں خصوصی پوجا کے بعد چھڑی مبارک کو گوری شنکر مندر پہلگام لایا گیا۔

اس سلسلہ میں پہلگام کے گوری شنکر مندر میں بھومی پوجن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مہنت دیپیندر گری کے ساتھ چند سادھو موجود رہے۔ چھڑی مبارک کو رات بھر پہلگام میں ٹھہرایا جائے گا۔ بھومی پوجن کے اختتام کے بعد کل صبح چھڑی مبارک کو سرینگر کے دشنامی اکھاڑے واپس روانہ کیا جائے گا۔

امرناتھ یاترا روایتی طور اختتام پزیر
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس کی امرناتھ یاترا کو احتیاطی طور منسوخ کیا گیا تھا۔ تاہم روایتی طور رکشا بندھن شرون پورنیما کے روز امرناتھ یاترا اختتام ہو جاتی ہے۔ اسی روز چھڑی مبارک کو سرینگر سے گھپا لے جایا جاتا ہے جہاں سے پہلگام پہنچا کر بھومی پوجن کے بعد سرینگر روانہ کیا جاتا ہے جس کے ساتھ ہی امرناتھ یاترا اختتام ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امرناتھ یاترا کی معطلی، سیاحت سے جڑے افراد مایوس
مقامی لوگوں نے روایتی طور امرناتھ یاترا کے اختتام کے موقع پر ہندو طبقہ سے وابستہ لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ تاہم انہوں نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاترا نہ ہونے کی وجہ سے روزگار متاثرہ لوگوں کی بازآبادکاری کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.