ETV Bharat / state

Advisory issued for Yatris: پہلگام اور سونمرگ میں یاتریوں کے لیے ایڈوائزری جاری - سیاحتی مقام پہلگام

پولیس اسٹیشن پہلگام کے اسٹیشن ہاؤس افسر(ایس ایچ او) کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پہلگام سے سری نگر جانے والی تمام گاڑیاں شام 4 بجے تک السٹاپ کو عبور کریں گی اور پہلگام سے 2 بجے تک روانہ ہوں گی۔ Advisory issued for Yatris, tourists

پہلگام، سونمرگ میں یاتریوں، سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 9:06 AM IST

اننت ناگ: سیاحتی مقام پہلگام میں حکام نے پولیس اسٹیشن پہلگام کے دائرہ اختیار میں ہوٹلوں، ریستورانوں اور گیسٹ ہاؤسز کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ پولیس اسٹیشن پہلگام کے اسٹیشن ہاؤس افسر(ایس ایچ او) کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پہلگام سے سری نگر جانے والی تمام گاڑیاں شام 4 بجے تک السٹاپ کو عبور کریں گی اور پہلگام سے 2 بجے تک روانہ ہوں گی۔

یاتری صبح 5 بجے سے صبح 08 بجے کے درمیان پہلگام سے چندن واڑی کی طرف روانہ ہوں گے۔ ہوٹل والے گیسٹ ہاؤس مالکان، ریستوران کے مالکان پہلگام سے سرینگر یا جموں جانے کے خواہشمند سیاحوں کو مشورہ دیں کہ وہ دن کے 2 بجے سے پہلے لنگن بل پل پہلگام کو پار کریں۔ آرو وادی کا دورہ کرنے کے خواہشمند سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوپہر 12 بجے کے بعد آرو جانے سے گریز کریں اور وہاں پر موجود سیاح دن کے 1 بجے سے قبل واپس لوٹ جائیں۔

اسی طرح بیتاب وادی ہر روز دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر سیاحوں کے لیے بند کر دی جائے گی اور تمام ہوٹل والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو دوپہر ڈھیڑ بجے تک یا اس سے قبل چیک آوٹ کا وقت دیں۔

وہیں پولیس اسٹیشن سونمرگ کی جانب سے سونمرگ سے سرینگر کے لیے اوقات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سرینگر کی طرف جانے والی سیاحوں سے بھری گاڑیوں کو سہ پہر 3 بجے تک شٹکڑی پُل، پولیس اسٹیشن سونمرگ، ٹرک اڈہ عبور کرنے کی اجازت ہوگی، وہیں سرینگر کی طرف روانہ ہونے والی یاترا گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن سونہ مرگ، شٹکڑی پُل دوپہر 1 بجے تک پار کرنے کو کہا گیا ہے۔ وہیں یاترا گاڑیوں کو بالتل، وائی جنکشن، نیلگراتھ 9 بجے تک عبور کرنے کو کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra Health Advisory: امرناتھ یاتریوں کے لیے صحت ایڈوائزری جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.