ETV Bharat / state

Achabal Grievance Redressal Camp: اچھہ بل میں 'سروس ڈیلوری کیمپس' کا انعقاد - اچھ بل علاقے میں منعقدہ سروس ڈیلیوری کیمپ

اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں منعقدہ سروس ڈیلیوری کیمپ کے دوران اے ڈی سی اننت ناگ نے حاضرین کو اس طرح کے کیمپس کے انعقاد سے ملنے والے فوائد سے آگاہ کیا۔ Grievance Redressal Camp in Achabal

اچھہ بل میں ’سروس ڈیلوری کیمپس‘ کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 5:29 PM IST

اچھہ بل میں ’سروس ڈیلوری کیمپس‘ کا انعقاد

اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر، اننت ناگ کی ہدایت پر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں ’’سروس ڈیلیوری کیمپس‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ضلع کے تمام پٹوار حلقوں میں 15 روزہ سروس ڈیلیوری اور شکایات کے ازالے کے لئے 13 فروری سے 28 فروری تک کیمپ لگائے جا رہے ہیں جہاں لوگوں کی اراضی سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں منعقدہ سروس ڈیلیوری کیمپ کی صدارت اے ڈی سی اننت ناگ، محمد اشرف شیخ، نے انجام دی۔ اے ڈی سی کے علاوہ اے سی آر، اننت ناگ، شعیب نور، تحصیلدار اننت ناگ عمر گلزار سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ پریزائیڈنگ آفیسر نے عوام کے مطالبات کو سننے کے بعد متعلقہ حکام سے شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے لوگوں کو ان کیمپس کے انعقاد سے ملنے والے فوائد سے آگاہ کیا۔ کیمپ کے دوران مختلف زیر التوا میوٹیشنز کو بھی موقع پر ہی مکمل کیا گیا۔

اے ڈی سی اننت ناگ نے لوگوں سے جاری پندورہ روزہ ’’سروس ڈیلیوری‘‘ اور شکایات کے ازالے کے لئے منعقد کیے جا رہے کیمپ میں شرکت کرنے کی اپیل کی اور مناسب تغیرات کے ذریعے اپنے اراضی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کی بھی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ان کیمپس کے دوران شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور لوگوں کو اپنی شکایات اور دستاویز سے جڑے معاملات کے حل کو یقینی بنانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔‘‘

اس کیمپ میں آئے لوگوں نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’جو کام ان محکمہ جات میں انجام دینے کے لیے ہمیں بہت وقت لگتا تھا وہ کام ان کیمپس میں موقع پر ہی حل کیے جاتے ہیں اور آگاہی بھی فراہم کی جاتی ہے۔‘‘ لوگوں نے حکام سے درخواست کی کہ ان کیمپس کے اختتام کے بعد بھی محکمہ مال کی جانب سے ایسے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے تاکہ ایسے کاموں کو انجام دینے میں عام لوگوں کو آسانی ہو سکے۔

مزید پڑھیں: Pampore Grievance Redressal Camp: قصبہ پانپور میں گریونس ریڈریسل کیمپ کا انعقاد

اچھہ بل میں لگائے گئے سروس ڈیلیوری اور شکایات کے ازالے کیمپ میں 70 سے 80 وراثتی تبدیلیاں موقع پر ہی کی گئیں جو طویل عرصہ سے زیر التواء تھیں۔ اس کے علاوہ کئی سرٹیفکیٹس کے اجراء کو بھی آن لائن حل کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ خصوصی مہم کے دوران شکایات کا ازالہ اور ایف آر اے کیسز کی کارروائی اور جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.