ETV Bharat / state

Anganwadi Centre for Aadpora: آرڑپورا علاقہ میں آنگن واڑی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 9:11 PM IST

کوکرناگ آرڑپورا لوگوں کے مطابق محکمہ آئی سی ڈی نے کئی سال قبل علاقے میں آنگن واڑی سینٹر کے قیام کے لیے سروے کیا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سینٹر کا قیام کاغذوں کے پنوں تک ہی محدود رہا۔ لوگوں نے انتظامیہ سے علاقہ کے لیے آنگن واڑی سینٹر کا قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی۔Aadpora Residents Demand Anganwadi Centre

aadpora-residents-appeal-admin-to-provide-anganwadi-centre-in-village
آرڑپورا علاقہ میں آنگن واڑی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے

کوکرناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے مضافاتی علاقے آرڑپورا کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں آنگن واڑی سینٹر کے فقدان کے باعث مقامی بچوں کو کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اگرچہ مذکورہ علاقے میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے کئی سال قبل سروے کیا گیا تھا کہ علاقے میں آنگن واڑی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ نے عدم دلچسپی کی وجہ سے علاقہ میں آنگن واڈی سینٹر کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ آئی سی ڈی ایس کے افسران نے کئی سال قبل علاقے کا جائزہ لیا، جس کے بعد لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ بہت جلد ہی آرڑپورا نامی علاقے میں آنگن واڑی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تاہم گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ کا تیار کردہ مسودہ کاغذ کے پنوں تک ہی محدود رہا

مزید پڑھیں:

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مذکورہ علاقے میں آنگن واڑی سینٹر کا قیام عمل میں لانے کی اپیل کی، تاکہ علاقہ کے بچے بھی مرکزی سرکار کی مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.