محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں منعقدہ وائی ایس ایس کپ ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا۔1390 Players participated in YSS Cup Tournament in Anantnag ٹورنامنٹ میں کرکٹ، کبڈی، والی بال اور کھو کھو کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔
ہر بلاک سے 8 ٹیموں، یعنی کل 32 ٹیموں کے 1390 کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کے میچز مختلف مقامات پر منعقد کیے گئے اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے فیلڈ آفیشلز، ٹیکنیکل آفیشلز، بشمول کوچز نے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ آفیسر محمد یوسف جان مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے مختلف سطحوں پر کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر شرکاء کو مبارکباد دی اور کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر نے تمام ٹیموں کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور انہیں یقین دلایا کہ محکمہ کی جانب سے مستقبل میں اس قسم کے مزید ٹورنامنٹس کا انعقاد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
کرکٹ بلاک کے فائنل میں بجبہاڑہ کی ٹیم نے فتح حاصل کی، جب کہ بلاک اننت ناگ کی ٹیم رنر اپ کے طور پر سامنے آئی۔ کبڈی میں اننت ناگ پنچایت حلقہ شمسی پورہ ونر ٹیم کے طور پر ابھری جبکہ بلاک اننت ناگ پنچایت حلقہ دیالگام رنر اپ کے طور پر سامنے آئی۔ کھو کھو میں پنچایت حلقہ دیالگام فاتح رہی جبکہ بلاک لارنو رنر اپ ٹیم بنی۔
مزید پڑھیں: Cricket Tournament In Anantnag:اننت ناگ میں اسٹاف انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد پر محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس نہ صرف پنہاں ہنر کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے کا ایک ذریعہ ہے بلکہ یہ منشیات سے پاک رکھنے کی ایک مفید پہل بھی ہے۔