ETV Bharat / sports

AIFF General Body Elections 2022 اے آئی ایف ایف انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان

ریٹرننگ آفیسر نے اعلان کیا ہے کہ اے آئی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات 2 ستمبر کو ہوں گے اور خواہشمند امیدوار 25 اگست سے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ The elections to AIFF Executive Committee

اے آئی ایف ایف انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 8:48 AM IST

نئی دہلی: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات 2 ستمبر کو ہوں گے۔ اے آئی ایف ایف کے ریٹرننگ آفیسر نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ سپریم کورٹ نے پیر کو فیفا کی شرط کے مطابق ایڈمنسٹریٹرز کی کمیٹی (سی او اے) کو تحلیل کرتے ہوئے اے آئی ایف ایف کے انتخابات میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے چند گھنٹے بعد ریٹرننگ افسر امیش سنہا نے آج ایک تازہ نوٹس جاری کیا اور نئے طریقہ کار کا اعلان کیا۔ Announcement of new dates for AIFF elections

نئے طریقہ کار کے مطابق امیدوار 25 اگست سے 27 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اگست کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 29 اگست ہے۔ انتخابی افسران 30 اگست کو اے آئی ایف ایف کی ویب سائٹ پر مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست ڈالیں گے۔

انتخابات 2 ستمبر کو نئی دہلی میں اے آئی ایف ایف کے ہیڈکوارٹر میں ہوں گے اور ریٹرننگ افسر کے نوٹس کے مطابق 2 یا 3 ستمبر کو نتائج کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا نے 15 اگست کو "تیسرے فریقوں کی بے جا مداخلت" کا حوالہ دیتے ہوئے اے آئی ایف ایف کو معطل کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے اکتوبر میں ہونے والے انڈر۔17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت سے چھیننے کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔

اے آئی ایف ایف کی معطلی کا خاتمہ اور ملک میں انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ کا انعقاد سی او اے کی تحلیل سے مشروط تھا۔ اس کے پیش نظر سپریم کورٹ نے پیر کو ہدایت دی کہ سی او اے کو تحلیل کر دیا جائے اور فیڈریشن کے روزمرہ کے امور قائم مقام جنرل سکریٹری سنندو دھر کو سونپ دئیے جائیں۔ عدالت عظمیٰ کے ترمیم شدہ حکم کے مطابق کسی بھی 'نامور فٹبالر' کو اے آئی ایف ایف کے الیکٹورل کالج میں انفرادی ووٹر کے طور پر شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA case فیفا ورلڈ کپ بھارت میں ہونے کی امید، اے آئی ایف ایف کی ایڈمنسٹریٹرز کمیٹی برخاست

حکم کا مطلب ہے کہ سابق فٹبالر بائیچنگ بھوٹیا کو ریاستی یونٹ سے انتخاب لڑنا ہوگا، جب کہ اس سے قبل انہوں نے نامور فٹبالر کے طور پر درخواست دی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.