ETV Bharat / sports

Sindhu to Miss World Championships: سندھو چوٹ کے باعث عالمی چمپئن شپ سے باہر

بھارت کی ٹاپ شٹلر پی وی سندھو چوٹ کی وجہ سے عالمی چمپئن شپ سے باہر ہوگئی ہیں۔ 27 سالہ سندھو نے عالمی چیمپئن شپ میں ایک طلائی تمغہ سمیت پانچ تمغے جیتے ہیں۔ اب انہیں مکمل طورپر صحت یاب ہونے تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔ Sindhu Pulls out of World Championships

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 13, 2022, 10:48 PM IST

نئی دہلی: بھارت کی ٹاپ شٹلر پسرلا وینکٹا سندھو بائیں پیرمیں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ سے باہر ہوگئی ہیں۔ Sindhu Pulls out of World Championships

اسپورٹ اسٹار نے ہفتہ کو جاری رپورٹ میں سندھو کے والد پی وی رمن کے حوالے سے کہا کہ دوبارکی اولمپک میڈلسٹ کوبرمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے کوارٹر فائنل میں چوٹ لگی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھو نے چوٹ کے باوجود سیمی فائنل میچ کھیلا اور آخر کار دولت مشترکہ کا طلائی تمغہ جیتا۔
27 سالہ سندھو نے عالمی چیمپئن شپ میں ایک طلائی سمیت پانچ تمغے جیتے ہیں۔ اب انہیں مکمل طورپر صحت یاب ہونے تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔

رمن نے اسپورٹس اسٹار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور اوپن اور کامن ویلتھ گیمز جیتنے کے بعد عالمی چیمپئن شپ سے محروم ہونا مایوس کن ہے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ ان کی صحت یابی پر مرکوز رہے گی اور ہم اکتوبر میں ڈنمارک اور پیرس اوپن کو نشانہ بنائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سندھو نے حال ہی میں خواتین کے سنگلز میں اپنا پہلا کامن ویلتھ گولڈ جیتا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے 2014 (کانسہ) اور 2018 (سلور) میں بھی تمغے جیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: PV Sindhu Wins Gold: پی وی سندھو نے گولڈ میڈل جیتا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.