ETV Bharat / sports

سابق فٹ بال کھلاڑی منیتومبی کا انتقال - بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی

موہن بگان نے کہا کہ کلب کو اپنے سابق کپتان منیتومبی کے انتقال سے شدید غم ہے۔ ہماری تعزیت سوگوار کنبہ کے ساتھ ہے۔ ان کی آتما کو شانتی ملے۔

footballer
footballer
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 5:27 PM IST

بھارت کے سابق فٹ بالر اور مشہور فٹ بال کلب موہن بگان کے سابق کپتان لایشرم منیتومبی سنگھ منی پور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 39 سال تھی۔

موہن بگان نے اتوار کے روز اس بارے میں جانکاری دی۔ وہ کافی دن سے علیل تھے اور ہفتہ کے روز آخری سانس لی۔

موہن بگان نے کہا کہ کلب کو اپنے سابق کپتان منیتومبی کے انتقال سے شدید غم ہے۔ ہماری تعزیت سوگوار کنبہ کے ساتھ ہے۔ ان کی آتما کو شانتی ملے۔

منی پور میں 10 جون 1981 کو پیدا ہوئے منیتومبی 2003-05 تک موہن بگان کے لئے کھیلتے رہے اور 2004 میں گولڈ کپ جیتا۔ اس کے بعد وہ ائیر انڈیا اور سلگاوکر ایف سی کے لئے بھی کھیلے۔

یہ بھی پڑھیے
پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی

منیتومبی نے 2002 میں بوسان ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ بھارتی انڈر 23 ٹیم کا رکن بھی رہے۔ وہ 2002 میں ایل جی کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

وہ 2012 سے منی پور اسٹیٹ لیگ میں کھیل رہے تھے۔ انہوں نے نیروکا ایف سی کی طرف سے کھیلتے ہوئے پہلی بار 2014 میں اپنی ٹیم کو لیگ کا اعزاز جیتنے میں مدد کی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ منی پور اسٹیٹ لیگ کی چمپین ٹیم اے آئی ایم کے ہیڈ کوچ بن گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.