ETV Bharat / sports

بجرنگ پونیا کے بعد خاتون پہلوان ونیش پھوگٹ نے بھی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا - خاتون پہلوان ساکشی ملک

Vinesh Phogat Returns Award بجرنگ پونیا کے بعد خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے بھی اپنا میجر دھیان چند کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں ونیش نے کہا کہ ہم گزشتہ ایک سال سے اپنے آپ کو انصاف کے لیے سڑکوں پر گھسیٹ رہے ہیں۔ جب ہم نے انصاف کے لیے آواز اٹھائی تو ہمیں غدار کہا جا رہا تھا۔ کیا ہم غدار ہیں؟

Vinesh Phogat Returns Award, WFI Controversy Wrestlers Vinesh Phogat Letter to PM Narendra Modi
بجرنگ پونیا کے بعد خاتون پہلوان ونیش پھوگٹ نے بھی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 9:43 PM IST

Updated : Dec 26, 2023, 10:21 PM IST

چندی گڑھ: خاتون پہلوان ساکشی ملک کا ریسلنگ کو الوداع کہنے اور بجرنگ پونیا کا پدم شری ایوارڈ واپس کرنے کے بعد اب ایک اور خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے اپنا میجر دھیان چند کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ونیش نے لکھا ہے کہ ہمیں اس مقام تک پہنچانے کے لیے طاقتور لوگوں کا بہت شکریہ۔

ونیش پھوگاٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھتے ہوئے اس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ کے ساتھ خط کی ایک کاپی بھی شیئر کی ہے۔ جس میں انھوں نے لکھا کہ ساکشی ملک نے ریسلنگ چھوڑ دی ہے اور بجرنگ پونیا نے پدم شری واپس کردی ہے۔ پورا ملک جانتا ہے کہ اسے ایسا کرنے پر کیوں مجبور کیا گیا۔ میں ونیش پھوگٹ ہوں، آپ کے گھر کی بیٹی، میں آپ کو خط اس لیے لکھ رہی ہوں تاکہ آپ کو پچھلے ایک سال سے اپنی حالت کے بارے میں بتا سکوں۔

  • मैं अपना मेजर ध्यानचंद खेल रत्न और अर्जुन अवार्ड वापस कर रही हूँ।

    इस हालत में पहुँचाने के लिए ताकतवर का बहुत बहुत धन्यवाद 🙏 pic.twitter.com/KlhJzDPu9D

    — Vinesh Phogat (@Phogat_Vinesh) December 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ونیش نے لکھا کہ میں نے اولمپکس میں تمغہ جیتنے کا خواب دیکھا تھا۔ لیکن اب یہ خواب بھی دم توڑ رہا ہے۔ میں صرف دعا کرتی ہوں کہ آنے والی خواتین کھلاڑیوں کے خواب پورے ہوں۔ گزشتہ چند سالوں میں خواتین ریسلرز کو جن حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کس قدر گھٹن کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ استحصال کرنے والے نے اپنی ظاقت کا اعلان بھی کیا ہے۔

ونیش پھوگاٹ نے خط میں مزید لکھا کہ ہم خواتین ریسلرز کو نیچا دکھانے کا ایک موقع بھی نہیں چھوڑا گیا۔ یہ سب بھولنے کی کئی بار کوشش کی گئی۔ لیکن یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں ہے۔ ہم گزشتہ ایک سال سے اپنے آپ کو انصاف کے لیے سڑکوں پر گھسیٹ رہے ہیں۔ کوئی ہمارا خیال نہیں رکھتا، ہمارے میڈلز اور ایوارڈز کی قیمت 15 روپے بتائی جا رہی ہے لیکن وہ ہمیں عزیز ہیں۔ جب ہم نے انصاف کے لیے آواز اٹھائی تو ہمیں غدار کہا جا رہا تھا۔ کیا ہم غدار ہیں؟

ونیش نے لکھا کہ بجرنگ پونیا کی پدم شری واپسی کی تصویر دیکھ کر میں اندر ہی اندر گھٹن محسوس کر رہی ہوں۔ مجھے اپنے ایوارڈز سے بھی نفرت ہونے لگی ہے۔ اب میں ایوارڈ حاصل کرنے والی ونیش کی تصویر سے جان چھڑانا چاہتی ہوں۔ میجر دھیان چند کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ اب میری زندگی میں کوئی معنی نہیں رکھتے۔ ہر عورت عزت کے ساتھ جینا چاہتی ہے۔ اس لیے میں اپنے ایوارڈز واپس کرنا چاہتی ہوں تاکہ یہ ایوارڈ عزت کے ساتھ جینے کی راہ پر بوجھ نہ بنیں۔

واضح رہے کہ ریسلنگ فیڈریشن کی باڈی گزشتہ 11 ماہ سے تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی سنجے سنگھ کے ڈبلیو ایف آئی انتخابات میں کامیابی کے بعد ساکشی ملِک نے کشتی چھوڑنے کا اعلان کیا اور بجرنگ پونیا نے اپنا پدم شری ایوارڈ بھی نئی دہلی میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر رکھ دیا۔ اس کے بعد 24 دسمبر کو وزارت کھیل نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کی نو منتخب باڈی کو معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Dec 26, 2023, 10:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.