ETV Bharat / sports

ٹی۔20 سیریز: بھارت کی 11 رنوں سے جیت

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 3:49 PM IST

Updated : Dec 4, 2020, 5:50 PM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج پہلا میچ کینبرا میں کھیلا کیا گیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 161 رن بناکر آسٹریلیا کو 162 رنوں کا ہدف دیا ، تاہم ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 150 رن ہی بناسکی۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں کھیلا گیا، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 161 رن بنائے اور آسٹریلیا کو 162 رنوں کا ہدف دیا۔

آسٹریلیائی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے اتری اور 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر صرف 150 رن ہی بناسکی۔ اس طرح آسٹریلیا کو ٹی -20 سیریز کے پہلے میچ میں 11 رنوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ سہ یک روزہ سیریز میں آسٹرلیا نے دو میں جیت درج کرکے سیریز اپنے نام کرلیا تھا، لیکن ٹی20 میں بھارت کو کمزور سمجھنا آسٹریلیا کے لیے بھاری پڑسکتا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ ٹی20 میں اسے آسانی سے شکست نہیں دی جاسکتی۔کھیل کی شروعات میں ہی بھارتی ٹیم اس وقت لڑکھڑا گئی جب شیکھر دھون ایک رن بناکر مشیل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

بعد ازاں کپتان وراٹ کوہلی بھی کوئی خاص نہیں کرسکے اور ایم جے سویپسن کی گیند پر 9 رن بناکر کیچ اینڈ بولڈ ہوگئے۔

آج کے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ دونوں ہی ٹیموں میں کچھ بدلاؤ کیے گئے ہیں۔ یک روزہ سیریز کے آخری میچ میں موقع پاکر انٹرنیشنل کرکٹ میں شروعات کرنے والے نٹراجن کو اپنا پہلا بین الاقوامی ٹی 20 کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ جب کہ جسپریت بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔

یوزویندر چہل اور کلدیپ یادو دونوں ہی میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ جب کہ بلے بازی میں مینک اگروال کی جگہ سنجیو سیمسن کو موقع دیا گیا ہے۔

جب کہ دوسری جانب آسٹریلیائی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں ڈارسی شارٹ، ایرون فنچ کے ساتھ اننگ کی شروعات کریں گے۔

کل ملاکر ناظرین کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنےکو مل رہا ہے۔

Last Updated : Dec 4, 2020, 5:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.