ETV Bharat / sports

Ranji Trophy 2022: سرفراز خان نے دس اننگز میں سولہ سو سے بھی زیادہ رنز بنائے

سرفراز خان نہ صرف رواں رنجی ٹرافی سیزن میں شاندار بلے بازی کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے گزشتہ سیزن میں بھی بلے سے خوب رنز بٹورے تھے لیکن اسے ان کی بدقسمتی ہی کہیں گے کہ اتنے شاندار فارم میں ہونے کے باوجود ابھی تک قومی ٹیسٹ ٹیم سلیکشن کے دوران سلیکٹرز کی نظر سرفراز خان پر نہیں پڑی۔ Sarfraz Khan Consistently Playing Well

ممبئی رنجی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی سرفراز خان

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 6:32 PM IST

Updated : Jun 8, 2022, 7:50 PM IST

ممبئی رنجی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی سرفراز خان رنجی ٹرافی کی گزشتہ 10 اننگز میں 1632 رنز بنا چکے ہیں جن میں تین سنچری، دو ڈبل سنچری اور ایک ٹرپل سنچری شامل ہیں۔ سرفراز رواں رنجی سیزن میں اب تک 5 میچوں میں 704 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کا اوسط 140 سے زائد ہے۔ وہ ابھی تک 3 سنچری اور ایک نصف سنچری بنا چکے ہیں اس میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔ Sarfaraz Khan's Ranji Trophy Record

ممبئی کے ہونہار کرکٹر سرفراز خان
ممبئی کے ہونہار کرکٹر سرفراز خان

ممبئی کے ہونہار کرکٹر سرفراز خان نے رنجی ٹرافی میں کمال کر دیا ہے، اترا کھنڈ کے خلاف ہونے والے کوارٹر فائنل میچ میں انہوں نے نہ صرف 153 رنز کی بہترین اننگ کھیلی بلکہ وہ رواں رنجی سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ممبئی اور اتراکھنڈ کے درمیان کوارٹر فائنل میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان نے 153 رنز بنائے، یہ اس سیزن میں ان کی تیسری سنچری تھی۔ 24 سالہ سرفراز خان نے اس دوران 205 گیندوں میں 14 چوکوں اور 4 چھکے لگائے جس کی بدولت ممبئی ٹیم مضبوط پوزیشن میں پہنچ گئی ہے۔سنچری بھی شامل ہے۔

  • سرفراز خان کی گزشتہ 10 اننگز
پہلی اننگدوسری اننگمخالف ٹیم
8 رنزناٹ آؤٹ 71 رنزکرناٹک
36 رنزبیٹنگ نہیں آئیتمل ناڈو
ناٹ آؤٹ 301 رنزبیٹنگ نہیں آئیاتر پردیش
ناٹ آؤٹ 226 رنزبیٹنگ نہیں آئیہماچل پردیش
78 رنز 25 رنزسوراشٹر
177 رنز 6 رنزمدھیہ پردیش
275 رنزبیٹنگ نہیں آئیسوراشٹر
63 رنز 48 رنزگوا
165 رنزبیٹنگ نہیں آئیاُڑیسہ
153 رنز اتراکھنڈ

رواں رنجی سیزن سرفراز خان کے لیے کافی شاندار ہے، وہ فارم میں ہیں اور مسلسل بہتر بلے بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے گزشتہ سیزن میں بھی بلے سے کافی رنز بنائے تھے لیکن یہ ان کی بدنصیبی ہی ہے کہ قومی سلیکٹرز نے ابھی تک ان کے نام پر غور نہیں کیا جبکہ رنجی ٹرافی میں بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والا بلے بہت جلد قومی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں آجاتا ہے۔ اگر سرفراز کا گزشتہ اور رواں رنجی ٹرافی پرفارمنس دیکھا جائے تو اس میں انہوں نے 1600 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ناٹ آؤٹ 301 رنز، ناٹ آؤٹ 226 رنز اور 275 رنز کی بڑی اننگ کھیلی ہے لیکن ابھی تک انہیں قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔ اتنی ساری بڑی اننگز بھی سلیکٹرز اور اپنی جانب راغب نہیں کر سکی۔

Last Updated : Jun 8, 2022, 7:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.