ETV Bharat / sports

IPL 2022: ابتدائی میچوں میں جنوبی افریقہ کے آٹھ کھلاڑی شامل ہونے سے قاصر

انڈین پریمیئر لیگ Indian Premier League کا آغاز رواں ماہ کے اخیر میں ہوگا اور پہلے میچ میں چنئی سُپر کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز آمنے سامنے ہوں گے لیکن سیزن کے ابتدائی کچھ میچز میں جنوبی افریقی کھلاڑی نظر نہیں آئیں گے۔

جنوبی افریقہ کے آٹھ کھلاڑی
جنوبی افریقہ کے آٹھ کھلاڑی
author img

By

Published : Mar 9, 2022, 1:06 PM IST

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ South Africa Cricket Board نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی یک روزہ سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے سبب آٹھ کھلاڑی آئی پی ایل کے بتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ South Africa vs Bangladesh Series

ٹیم میں اینریک نورکیا اور سسندا مگالا کے علاوہ تمام اہم کھلاڑی شامل ہیں۔ تین میچوں کی سیریز 18 سے 23 مارچ تک سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلی جائے گی۔

یہ سیریز آئی پی ایل شروع ہونے سے صرف تین دن قبل ختم ہو جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ون ڈے کے لیے منتخب کیے گئے جنوبی افریقی کھلاڑی آئی پی ایل کے ابتدائی میچ نہیں کھیل سکتے۔

جنوبی افریقی ٹیم میں شامل آٹھ کھلاڑیوں میں کگیسو رباڈا، لونگی انگڈی، رسی وان ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرم، ڈیوین پریٹوریئس اور مارکو یانسن شامل ہیں۔

آئی پی ایل کے بائیو ببل میں داخل ہونے سے پہلے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے تین دن کے قرنطینہ پر عمل کرنا لازمی ہے لیکن اگر کھلاڑی دوسرے بائیو ببل سے آرہے ہیں تو اس اصول میں نرمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: رحمان اللہ گرباز گجرات ٹائٹنز میں جیسن رائے کی جگہ لیں گے

جنوبی افریقہ۔بنگلہ دیش سیریز کووڈ ضوابط کے مطابق کھیلی جائے گی، حالانکہ اس کے قوانین پہلے کے مقابلے قدرے آسان ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو باہر کی جگہوں پر جانے کی اجازت ہوگی۔ اب یہ واضح نہیں ہے کہ اس سیریز میں لاگو کیا گیا آسان کووڈ قاعدہ آئی پی ایل کے کووڈ اصول سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.