آئی پی ایل 13 میں چنئی سپر کنگز نے جیت کے ساتھ شروعات کی تھی لیکن پھر اسے مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔
تاہم چنئی سپر کنگز نے اتوار کے روز کنگز الیون پنجاب کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر واپسی کی ہے۔
وہیں کپتان مہندر سنگھ دھونی کو امید ہے کہ ٹیم آنے والے میچوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرےگی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب نے چنئی کے سامنے 179 رنز کا ہدف دیا، جو چنئی نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کرلیا۔
میچ کے بعد دھونی نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ ہم نے چھوٹی چھوٹی چیزیں ٹھیک کی ہیں۔ یہ ہمارے لئے بہت اہم تھا۔ بیٹنگ میں جس طرح کی ہم نے شروعات کی، اس کی ضرورت تھی۔ امید ہے کہ ہم آگے بھی اچھا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل: چنئی نے پنجاب کو 10 وکٹ سے شکست دی
واٹسن اور ڈو پلیسیس کے بارے میں دھونی نے کہا کہ ' وہ (واٹسن) نیٹ پر گیند کو اچھے سے مار رہے تھے۔ امید ہے کہ پچ پر بھی اچھا کریں گے۔ فاف نے ہمارے لئے 'شیٹ اینکر' کا کردار ادا کیا ہے۔ وہ ہمیشہ گیند باز کو اپنی 'لیپ شوٹ' سے پریشان کرتے ہیں۔