ETV Bharat / sports

دہلی کیپیٹلز کا پلے آف میں داخلے کا انتظار مزید بڑھا - ایشان کشن اور کوئنٹن ڈی کاک

آئی پی ایل کے 51 ویں مقابلے میں ممبئی انڈینز نے ایشان کی کشن کی شاندار بلے بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سرفہرست مقام مزید مستحکم کر کر لیا ہے۔

ishan kishan
ishan kishan
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 6:31 PM IST

Updated : Oct 31, 2020, 7:38 PM IST

ممبئی انڈینز نے 110 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلامی بلے باز ایشان کشن اور کوئنٹن ڈی کاک کی بہترین پارٹنرشپ کی بدولت دہلی کیپیٹلز کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ممبئی انڈینز نے 110 رنز کے تعاقب میں بہتر شروعات کی اور ایشان کشن اور کوئنٹن ڈی کاک نے پہلے وکٹ کے لیے 68 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ حالاںکہ ڈی کاک 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو نے مزید کسی نقصان کے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

ایشان کشن نے 47 گیندوں میں 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 72 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ سوریہ کمار یادو 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دہلی کیپیٹلز کی جانب سے واحد وکٹ اینرک نورجے نے لیا۔

دہلی کی یہ مسلسل چوتھی شکست تھی حالانکہ کہ آج کے میچ میں جیت سے وہ پلے آف میں اپنی جگہ مستحکم کرلیتی لیکن اس شکست سے پئوانٹس ٹیبل میں اس کی پوزیشن اور رن ریٹ پر اثر پڑے گا جو اس کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب ممبئی انڈینز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔ یہ ممبئی کی 9 ویں جیت تھی اور وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ دہلی کیپیٹلز کی 13 میچوں میں یہ چھٹی شکست ہے اور وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Last Updated : Oct 31, 2020, 7:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.