ETV Bharat / sports

آئی پی ایل سیزن-13: کولکاتہ بمقابلہ حیدرآباد آج

آئی پی ایل 2020 کا آٹھواں میچ آج کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے مابین بھارتی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل 2020: آج کولکتہ کا مقابلہ حیدرآباد سے

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 12:48 PM IST

Updated : Sep 26, 2020, 1:47 PM IST

آئی پی ایل سیزن۔13 کے آٹھویں مقابلے میں آج دبئی کے شیخ جاید اسٹیڈیم میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرس حیدرآباد آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے۔ دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کے کے آر کو اپنے پہلے مقابلے میں ممبئی انڈینز سے 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب اس کا دوسرا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ حیدرآباد بھی اپنے پہلے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور سے ہار گیا تھا۔ اب یہ دونوں ٹیمیں پہلی جیت کے ارادے سے اتریں گی۔

بھوونیشور کمار اور وارنر
بھوونیشور کمار اور وارنر

کولکاتہ کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے تجربہ کار بلے باز آندرے رسل اور ایون مورگن ہیں۔ لیکن ممبئی کے خلاف یہ دونوں چل نہیں سکے اور ٹیم کو 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دنیش کارتک
دنیش کارتک

کے کے آر نے پہلے میچ میں سنیل نارائن اور شوبھمن گل کو اننگز کا آغاز کرنے کے لیے بھیجا تھا لیکن دونوں تیز شروعات نہیں دے سکے۔ یہاں ٹیم مینجمنٹ تبدیلی لاسکتی ہے۔ پہلے میچ میں نکھل نائک کو کے کے آر نے موقع دیا لیکن وہ ناکام رہے۔ ٹیم انتظامیہ نکھل کی جگہ کسی اور کو موقع دے سکتی ہے۔

کلدیپ یادو
کلدیپ یادو

مڈل آرڈر میں کپتان کارتک، نتیش رانا، ایون مورگن اور رسل کو پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اگر یہ بیٹنگ آرڈر چلتی ہے تو پھر ٹیم کے لئے کوئی بھی ہدف حاصل کرنا یا بڑا اسکور کرنا آسان ہوگا۔

آئی پی ایل 2020: آج کولکتہ کا مقابلہ حیدرآباد سے
آئی پی ایل 2020: آج کولکتہ کا مقابلہ حیدرآباد سے

کے کے آر کو بولنگ میں بھی بہتری لانی ہوگی۔ پیٹ کمنس کو ٹیم نے بھاری رقم میں خریدا۔ کمینز پہلے میچ میں تین اوورز میں 49 رن دیے اور ٹیم کے مہنگے گیندباز بھی رہے۔ لیکن بلے بازی میں وہ 12 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

آئی پی ایل سیزن -13: کولکاتہ کا مقابلہ حیدرآباد سے آج

وہیں حیدرآباد اپنے پہلے میچ آر سی بی سے ہار گیا تھا۔ حالانکہ اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نہیں چلے لیکن ان کی ٹیم کے ساتھی جانی بیئرسٹو نے ٹیم سنبھالی اور جیسے ہی وہ آؤٹ ہوئے تو ٹیم بکھر گئ۔ منیش پانڈے نے یقینا بیئرسٹو کا ساتھ دیا لیکن وہ لمبی اننگز نہیں کھیل پائے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 13: دہلی نے چنئی کو 44 رنز سے شکست دی

وجئے شنکر نے ایک بار پھر مایوس کیا۔ ٹیم میں ایک تبدیلی آئی ہے۔ پہلے میچ میں زخمی ہونے والے مچل مارش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے جگہ لی ہے۔ بھوونیشور کمار پہلے میچ میں بہترین گیندبازی کی، سندیپ شرما، ٹی نٹاراجن، شنکر، ابھیشیک شرما کو بھی اچھا کرنا ہوگا۔

ٹیم کا سب سے بڑا ہتھیار راشد خان بھی زیادہ اثر نہیں چھوڑ سکے تھے۔ یہاں ٹیم چاہے گی کہ سب اچھا کھیلیں۔ مارش کی جگہ محمد نبی کو دیکھا جاسکتا ہے جو گیند بازی کے علاوہ بلے بازی بھی کر سکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2020, 1:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.