ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: راجستھان اور پنجاب کے مابین اہم مقابلہ آج - ipl 2020 latest match

آج ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز کے مابین آئی پی ایل 2020 کا 50واں مقابلہ کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل 2020: راجستھان اور پنجاب کے مابین اہم مقابلہ آج

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 1:11 PM IST

آج شیخ زاید اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2020 کے پلے آف ریس میں شامل دو ٹیمیں کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں کا ہدف فتح ہوگا کیونکہ اب ان کے پاس آگے کا سفر جیتنے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

پنجاب نے اب تک 12 میچ کھیلے ہیں اور چھ جیت، چھ ہار کے ساتھ وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف راجستھان نے 12 میں سے پانچ میچوں میں کامیابی اور سات میں شکست کھائی ہے اور وہ دس پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے پلے آف میں جانے کے امکانات باقی ہیں۔

آئی پی ایل 2020: راجستھان اور پنجاب کے مابین اہم مقابلہ آج
آئی پی ایل 2020: راجستھان اور پنجاب کے مابین اہم مقابلہ آج

پنجاب نے گزشتہ پانچ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور لگاتار پانچ میچ جیت کر پلے آف کی ریس میں خود کو برقرار رکھا ہے۔ اگر پنجاب اپنا باقی دو میچ جیتتی ہے تو وہ پلے آف میں جاسکتی ہے۔

وہیں راجستھان کے لیے یہ تھوڑا مشکل ہوگا۔ دونوں میچوں میں کامیابی کے علاوہ اسے کچھ حد تک پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرس حیدرآباد کی شکست پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

راجستھان نے آخری میچ میں موجودہ فاتح ممبئی انڈینس کو شکست دی تھی۔ بین اسٹوکس نے ممبئی کے خلاف جو فارم دکھایا وہ پنجاب کے لیے سر درد بن سکتا ہے۔ طویل عرصے تک بلے سے پرسکون رہنے والے اسٹوکس نے ممبئی کے مضبوط بولنگ اٹیک کے سامنے سنچری بنائی اور ٹیم کو فتح دلائی۔ سنجو سیمسن نے بھی ان کا ساتھ دیا اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے فارم میں واپس آئے۔

پنجاب کے لوکیش راہول اور کرس گیل مسلسل رنز بنا رہے ہیں۔ مندیپ سنگھ نے آخری میچ میں شاندار نصف سنچری کھیلی اور ٹیم کو جیت دلائی۔ مندیپ، میئنک اگروال کی غیر موجودگی میں راہول کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے آئے تھے۔ نکولس پورن نے بھی فارم حاصل کرلیا ہے اور اگر ان کا بلا چلتا ہے تو راجستھان کے باؤلرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پنجاب کی گیندبازی کی بات کریں تو ان کے تمام گیندباز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ محمد سمیع، کرس جورڈن اور نوجوان ارشیپ سنگھ کی تیز بولنگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تینوں ہی راجستھان کو کم اسکور پر روکنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ .

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.