ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: آج راجستھان بمقابلہ چنئی - سیم کرن کے آل راؤنڈ پرفارمنس

آئی پی ایل 2020 کا چوتھا مقابلہ آج شارجہ میں راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل 2020: آج راجستھان کا مقابلہ چنئی سے

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 2:10 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج آئی پی ایل سیزن 13 کے چوتھے مقابلے میں راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔ جہاں ایک طرف اسٹیو اسمتھ کی ٹیم کا پہلا میچ ہوگا جبکہ سیزن کا پہلا میچ جیت کر چنئی سپر کنگز دوسری بار میدان میں اترے گی۔ 19 ستمبر کو اپنے پہلے میچ چنئی نے ممبئی انڈینز کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔

آئی پی ایل 2020: آج راجستھان کا مقابلہ چنئی سے
آئی پی ایل 2020: آج راجستھان کا مقابلہ چنئی سے

اگر بات کریں دونوں ٹیموں کی تو راجستھان رائلز سنہ 2008 میں چیمپیئن بنی تھی اور اس وقت ٹیم کے کپتان شین وارن تھے۔ وہیں چنئی سپرکنگز نے 12 سیزن میں سے تین ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ جن میں سنہ 2010، 2011 اور 2018 رہا ہے۔

سریش رائنا اور ہربھجن سنگھ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اس سیزن میں اپنے نام واپس لے لیے ہیں۔ لیگ شروع ہونے سے پہلے یقینی طور پر ٹیم پر دباو تھا لیکن ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں امباتی رائیڈو (ناٹ آؤٹ 58) اور فاف ڈو پلیسس (71 رنز) نے بہترین اننگز کھیل کر ٹیم کا اعتماد ساتویں آسمان پر پہنچا دیا۔ ان کے علاوہ سیم کرن نے بھی خود کو ثابت کیا۔ سیم کرن کے آل راؤنڈ پرفارمنس نے سب کا دل جیت لیا۔

راجستھان رائلز کی ٹیم کا ٹاپ آرڈر زبردست ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین جوس بٹلر ان کے لیے بہت اہم ہیں لیکن وہ قرنطین ہونے کی وجہ سے اپنا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ وہیں بین اسٹوکس بھی سیزن سے باہر ہیں۔ وہ ان دنوں نیوزی لینڈ میں ہیں۔ پہلے میچ کے لیے ٹیم میں صرف دو اسٹار غیر ملکی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ اور جوفرا آرچر رہ گئے ہیں۔

پہلے میچ کی پلیئنگ الیون میں اسٹیو اسمتھ اور آرچر کے ساتھ ساتھ بولنگ آل راؤنڈر ٹام کرن اور بائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیوڈ ملر چار غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔

اس بار سب کی نظریں انڈر 19 ورلڈ کپ میں بلے بازی کے لیے مشہور یشسوی جیسوال پر ہوں گی۔ کیونکہ یہ ان کا پہلا سیزن ہے۔ اس بار چنئی سپر کنگز کی جانب سے کھیل رہے سیم کرن نے اپنے پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ایم ایس دھونی سے پہلے بیٹنگ کرنے آئے چھ گیندوں پر 18 رنز بنائے اور 4 اوورز میں 28 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ وہیں راجستھان نے سیم کرن کے بڑے بھائی ٹام کرن کو موقع دیا ہے، یہ دونوں بھائیوں کو مختلف ٹیموں کے لئے کھیلتے ہوئے دیکھنا کافی دلچسپ ہوسکتا ہے۔

اب تک دونوں ٹیموں کے مابین 21 میچ کھیلے گئے ہیں، جن میں سے سات میچ راجستھان اور 14 میچ چنئی نے جیتے ہیں۔ وہیں گذشتہ سیزن میں چنئی نے راجستھان کو دونوں میچ میں شکست دی تھی۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.