ETV Bharat / sports

India vs England: تیسرے ٹی 20 میں بھارت کی شکست - بھارت اور انگلینڈ ٹی 20 سیریز

ناٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 17 رنز سے شکست دے دی حالانکہ اس میچ میں بھارتی بلے باز سوریہ کمار یادو نے شاندار سنچری بنائی لیکن انکی یہ اننگ رائیگاں گئی۔ اس شکست کے باوجود بھارت نے ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔ India Defeated by England

India Tour of England
بھارت اور انگلینڈ ٹی 20 سیریز
author img

By

Published : Jul 11, 2022, 7:09 AM IST

ناٹنگھم: سوریہ کمار یادو کی طوفانی سنچری کے باوجود ٹیم انڈیا تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کو کلین سویپ نہیں کر سکی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی ناٹنگھم میں کھیلا گیا تھا۔ جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور بھارت کے سامنے 216 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 198 رنز ہی بنا سکی۔ Surya Kumar Yadav Smash Century Against England

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور محض 31 رنوں پر 3 وکٹیں گنوادی۔ اس دوران کپتان روہت شرما نے 12 گیندوں میں 11 رنز، وکٹ کیپر رشبھ پنت 5 گیندوں میں ایک رن اور سابق کپتان وراٹ کوہلی 6 گیندوں میں 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے فلاپ ہونے کے بعد سوریہ کُمار یادو نے اننگ کو سنبھالا اور شریس ایر کے ساتھ مل ٹیم کو بحران سے نکالا، ان دونوں بلے بازوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 119 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ شریس ایر 150 رنز کے مجومعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، ایر نے 23 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔

India Tour of England
سوریہ کُمار یادو نے 55 گیندوں میں 117 رنز کی بہترین اننگ کھیلی

اس کے بعد دیگر کوئی بھی بلے باز سوریہ کمار یادو کا ساتھ نہیں نبھا سکا اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے۔ اس میں دنیش کارتک 6 رنز، رویندر جڈیجہ 7 رنز، ہرشل پٹیل 5 رنز، اویش خان ایک رن اور روی بشنوئی نے 2 رنز بنائے۔ اس دوران سوریہ کُمار یادو نے اکیلے مزاحمت جاری رکھی اور اپنے کریئر کی پہلی ٹی 20 سنچری بنائی، انہوں نے 55 گیندوں میں 14 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے، لیکن کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا، سوریہ کُمار یادو اننگ کے 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہوئے جس سے بھارت کی میچ جیتنے کی امیدیں بھی ختم ہوگئی تھیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ڈیوڈ وِلی اور کرس جارڈ نے دو دو، رچرڈ گلیسن اور معین علی نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل ڈیوڈ ملان (77) اور لیام لیونگ اسٹون (ناٹ آؤٹ 42) کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو 216 رنز کا ہدف دیا تھا۔ یہ بھارت کے خلاف ٹی 20 میں انگلینڈ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 2007 میں ڈربن میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں بھارت کے خلاف چھ وکٹوں پر 200 رنز بنائے تھے۔ انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اچھی شروعات ہوئی اس کے اوپنر جیسن رائے اور کپتان جوس بٹلر نے زبردست بیٹنگ کی لیکن پاور پلے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنائے۔ اس دوران کپتان بٹلر (18) اویش کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے روی بشنوئی اور ہرشل پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی اویش خان اور عُمران ملِک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.