ETV Bharat / sports

IND vs ZIM 2nd ODI بھارت نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

بھارت نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔IND vs ZIM 2nd ODI

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 7:46 PM IST

ہرارے: شاردول ٹھاکر (تین وکٹ) کی تباہ کن گیندبازی کے بعد سنجو سیمسن (43 رن) اور شیکھر دھون (33 رن) کی شراکت کی بدولت بھارت نے ہفتہ کو دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر اور سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کر لی۔IND vs ZIM 2nd ODI

زمبابوے نے بھارت کو 50 اوور میں 162 رن کا کم ہدف دیا تھا جسے کے ایل راہل کی ٹیم نے 25.4 اوور میں حاصل کر لیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا اور تیز گیند بازوں نے کچھ ہی دیر میں ٹاپ آرڈر کو پویلین بھیج دیا۔ جہاں ٹھاکر نے کائیا (16) اور کپتان ریگیس چکابوا (2) کی وکٹیں حاصل کیں، وہیں محمد سراج نے ٹی کائٹانو (7) اور پرسدھ کرشنا نے ویسلے مادھویرے (2) کی وکٹیں لیں۔

سکندر رضا اور سین ولیمس کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت اچھی چل رہی تھی لیکن کلدیپ یادیو نے رضا (16) کو آؤٹ کر کے اس کا شراکت کو توڑ دیا۔ زمبابوے کی آدھی ٹیم کے پویلین جانے کے بعد ولیمس نے ریان برل کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور ٹیم 161 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ولیمس نے 42 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رن بنائے جبکہ برل 47 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارتی ٹیم میں دیپک چہار کی جگہ آنے والے شاردول ٹھاکر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات اوور میں 38 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اوور میں صرف 16 رن دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ دیپک ہڈا، اکشر پٹیل، کرشنا اور یادو نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جب بھارت 162 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں آیا تو گل کی جگہ کپتان راہل اوپننگ کرنے آئے۔ راہل ایشیا کپ سے قبل وکٹ پر وقت گزارنا چاہتے تھے لیکن وکٹر نیوچی کی گیند نے ان کا ارادہ خاک میں ملا دیا اور وہ ایک رن بنانے کے بعد پویلین چلے گئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے گل نے دھون کے ساتھ 42 رن کی شراکت داری کی۔ دھون نے آؤٹ ہونے سے قبل 21 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 33 رن بنائے۔لیوک جونگوے نے کچھ دیر بعد چوتھے نمبر پر آنے والے ایشان کشن (6) اور گل (33) کو بھی آؤٹ کردیا۔ بھارت کے 97 رن پر چار وکٹ گرنے کے بعد سیمسن اور دیپک ہڈا نے 56 رن کی شراکت کی ۔ سنجو نے 39 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 43 رن بنائے جبکہ ہڈا نے 36 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 25 رن کے اننگز کھیلی۔

جب بھارت کو جیتنے کے لیے نو رن کی ضرورت تھی تو ہڈا نے سکندر رضا کی گیند پر اپنی وکٹ گنوادی جس کے بعد سنجو اور اکشر پٹیل (6) نے بھارت کو فتح تک پہنچایا۔ بھارت نے سیریز میں ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ زمبابوے کے خلاف اپنی مسلسل 14ویں جیت درج کی ہے، جو کسی حریف کے خلاف بھارت کی مسلسل سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 اگست کو ہرارے کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Shaheen Afridi Ruled Out of Asia Cup شاہین انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.