ETV Bharat / sports

IND vs AUS بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ سیریز پچھتر برس قبل کھیلا گیا تھا - بھارت آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان نو فروری سے چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ہونا ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ سیریزکے بارے میں جاننتے ہیں۔ first Test between India and Australia was played 75 years ago

first Test between India and Australia was played 75 years ago
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کی تاریخ
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 3:23 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 9 فروری سے چار ٹیسٹ میچ کی سیریز ہونا ہے۔ تاہم اس سے قبل جاننتے ہیں کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی پوزیشن کیا تھی۔ آزادی کے تین ماہ بعد 15 اگست 1947 کو بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر تھی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ کا پہلا میچ 75 برس قبل کھیلا گیا تھا۔ ٹیم انڈیا آسٹریلیا میں 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے گئی تھی۔ اس سیریز کا پہلا میچ 28 نومبر 1947 کو برسبین میں کھیلا گیا۔ بھارت کے لیے یہ پہلا موقع تھا جب ٹیم انڈیا انگلینڈ کے علاوہ کسی اور ملک کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی تھی۔ اس دوران لالہ امرناتھ کی کپتانی میں ٹیم انڈیا برسبین کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی پوری طاقت لگا رہی تھی۔ دوسری جانب لیجنڈ بلے باز ڈونلڈ بریڈمین آسٹریلیا کی کپتانی کر رہے تھے۔

اس میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان بیڈمین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 185 رنز بنائے۔ جس کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے۔ آسٹریلوی بلے باز کیتھ ملر نے 58، لنڈسے ہیسٹ نے 48 اور آرتھر مورس نے 47 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان لالہ امرناتھ نے 4 اور ونو منکڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ چندو سروتے نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد جب بھارتی ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو پہلی ہی گیند پر ونو منکڈ آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح ٹیم انڈیا شروع سے ہی لڑکھڑا گئی۔ بھارت کے گل محمد بھی صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بھارت کے لیے کچھ خاص نہیں تھا۔ چندو سروتے 26 رنز بنانے کے بعد بھارت کی 9ویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح ٹیم انڈیا صرف 98 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی اور 100 رنز بھی نہیں بنا سکی۔ آسٹریلیا نے بھارت کو 226 رنز سے شکست دی۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کو اگلے چار ٹیسٹ میچوں میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سیریز میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 0-5 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.