ETV Bharat / sports

احمدآباد میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا :سوربھ گنگولی - بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی

بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ گلابی گیند سے احمدآباد کے میرا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سوربھ گنگولی
سوربھ گنگولی
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 7:18 PM IST

کولکاتا پریس کلب پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سوربھ گنگولی نے کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھارت کا دورہ کرنے والی ہے۔

انہوں نے دورے کے دوران انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے ٹیسٹ میچ اور ون ڈے سیریز کھیلی گی،شیڈول کی تیاری جاری ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ 2021 میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے اسٹیڈیم کا انتخاب نہیں ہوا ہے۔

تاہم یہ طے ہے کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ احمدآباد کھیلا جائے گا،احمدآباد میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔

اس سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ایڈن گارڈن میں بھارٹ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔

بی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ عام جنرل میٹنگ مقررہ وقت پر ہی ہوگا، اس میٹنگ میں ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے سبب گھریلو کرکٹ کے مقابلے ملتوی کردے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ آئی پی ایل 2021 کو اس مرتبہ متحدہ عرب امارات میں کرایا جارہا ہے۔

دوسری طرف سوربھ گنگولی نے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ درگا پوجا اپنے گھر میں منائیں گے۔

مزید پڑھیں:چنئی سُپر کنگز کو ایک اور دھچکا، براوو آئی پی ایل سے باہر

ساتھ ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے لوگوں سے پوجا کے دوران احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.