ETV Bharat / sports

آئی پی ایل: مستفیض کواین او سی نہیں ملی - آئی پی ایل میں کھیلنے سے انکار

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنے تیز گیندباز مصتفیض الرحمٰن کو انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں کھیلنے کی اجازت دینے پر نو آبجیکشن سرٹیفکٹ (این او سی) دینے سے انکار کردیا ہے۔

Mustafiz did not get NOC for IPL 13
آئی پی ایل 13 کے لیے مستفیض کو نہیں ملا این او سی
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 3:36 PM IST

ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین اکرم خان نے کہا کہ بنگلہ دیش اکتوبر اور نومبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گا اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مصتفیض کو آئی پی ایل 13 میں کھیلنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا گیا ہے۔

خان نے مزید کہا کہ 'مستفیض کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن ہم نے انہیں این او سی نہیں دیا۔ وہ ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں اور آئندہ سیریز بھی ہمارے لیے اہم ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو ابھی سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔'

بنگلہ دیش 3 اکتوبر سے ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اکتوبر۔نومبر میں سری لنکا کا دورہ کرنے والا ہے۔ یہ سیریز 24 اکتوبر سے شروع ہوگی اور اسی وقت آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔

مستفیض نے 2018 میں آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیلا تھا۔ انہوں نے سات میچوں میں اتنی ہی وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سے پہلے 2016 اور 2017 میں ، وہ سن رائزرس حیدرآباد ٹیم کا حصہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.