موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے سکریٹری سرمد حفیظ کے ہمراہ منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔
پریس کانفرنس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں سریش رینہ کرکٹ اکیڈیمی اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار بھی موجود تھے۔
مسٹر رینہ نے کہا کہ ملک کے لئے پندرہ برس کھیلنے کے بعد میں جموں و کشمیر کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے پندرہ برس کھیلا ہوں اب جموں و کشمیر کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، یہاں کے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے جیسا کہ حال ہی میں یہاں کے ایک کھلاڑی نے آئی پی ایل کے میچوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بچے آئیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکے'۔
موصوف سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ میرا خواب ہے کہ جموں وکشمیر کے بچے آگے بڑھیں اور ملک کی نمائندگی کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں جی لگا کر محنت کر کے یہاں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھاروں گا تاکہ اگلے چند برسوں کے دوران آئی پی ایل میں جموں وکشمیر کی خود کی ایک ٹیم ہو۔
سریش رینا نے کہا کہ یہاں تمام سہولیات دستیاب ہیں میں چاہتا ہوں کہ اگلے دس پندرہ برسوں میں جموں و کشمیر کے کھلاڑی ملک کی نمائندگی کر سکیں جو ہمارے لئے خوشی کی بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سری نگر اور جموں میں تین تین کھیل کے میدانوں کو آئیڈنٹیفائی کیا ہے دھیرے دھیرے تربیتی سیشنز کا انعقاد ہوگا جس میں کھلاڑی حصہ لیں گے۔
موصوف نے ایک سوال کے جواب میں کہا: 'جو بچے نشے میں ڈوب گئے ہیں اگر وہ اپنی فٹنس کی طرف توجہ دیں گے تو وہ نشہ کرنا بھول جائیں گے، اس پر بھی کام ہوگا'۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد سری نگر سے ہیں میری کوشش ہے کہ پہلے جموں و کشمیر کے کھلاڑی جموں و کشمیر کے لئے کھیلیں، رانجی کھیلیں اور پھر ملک کی نمائندگی کریں اور پھر آئی پی ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹس کا بھی سوچیں۔
خواتین کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر رینا نے کہا کہ ان کی سیفٹی کے امور کو یقینی بنانے کے بعد ایک خاتون کوچ کو بھی لائیں گے جو یہاں خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ہماری اس پہل میں بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
اس موقع سرمد حفیظ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی شروعات ہی ہیں کرکٹ کے علاوہ اسپورٹس کے باقی شعبوں میں بھی ایسے ہی اقدام کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سریش رینہ، جن کا تعلق ہمارے جموں و کشمیر سے ہی ہے، مخلصانہ طور پر یہاں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے آرزو مند ہیں۔
موصوف نے کہا کہ سریش رینہ ایک بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی رہے ہیں اور انہوں نے کئی بیروںی ممالک میں کھیلا ہے اس طرح ہمارے کھلاڑیوں کو اتنے بڑے کوچ کے ساتھ کام کرنے کا موقع نصیب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی کھلاڑی، جنہوں نے رانجی میں کھیلا ہے، بھی اپنی اپنی سطح پر کام کر رہے ہیں۔