ETV Bharat / sports

گریگ بارکلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب - عبوری چیئرمین خواجہ کا شکریہ ادا کیا

پیشے سے وکیل اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں 2012 سے ڈائریکٹر رہے گریگ بارکلے کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ گریگ آئی سی سی کے دوسرے آزاد چیئرمین کے طور پر بھارت کے ششانک منوہر کی جگہ لیں گے۔

Greg Barclay elected new ICC chairman
گریگ بارکلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 4:28 PM IST

بارکلے آئی سی سی بورڈ میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے نمائندے ہیں لیکن اب وہ اپنے اس کردار سے دستبردار ہو جائیں گے اور عثمان خواجہ کی جگہ لیں گے۔ خواجہ کو جولائی میں منوہر کی دو سالہ مدت کار ختم ہونے کے بعد عبوری چیئرمین بنا دیا گیا تھا۔

بارکلے 2015 میں آئی سی سی مرد کرکٹ عالمی کپ میں ڈائرکٹر تھے۔ وہ سابق بورڈ رکن اور ناردن ڈسٹرکٹس کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ وہ تجربہ کار کمپنی ڈائرکٹر بھی ہیں جنہوں نے کرکٹ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مختلف کمپنیوں کے بورڈ میں عہدہ سنبھالا ہے۔

آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد بارکلے نے کہا ، " آئی سی سی کا چیئرمین منتخب ہونا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں آئی سی سی کے ساتھی ڈائریکٹرز کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ عالمی وباء کے وقت ہم مل کر اور بحران کے اس دور میں مضبوطی کے ساتھ کام کریں گے۔

بارکلے نے کہا ، "میں تمام ممبروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہم کھیل کو مضبوط کر سکیں اور اس کھیل کو دنیا میں وسعت دے سکیں۔" میں آئی سی سی کے 104 ممبروں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں تاکہ اس کھیل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

انہوں نے خاص طور پر بحران کے وقت قیادت سنبھالنے پر عبوری چیئرمین خواجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی خواجہ کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.