ETV Bharat / sports

گواسکر کے وراٹ پر نازیبا تبصرے پر بھڑکیں انوشکا - virat kohli anushka sharma snil gavaskar

وراٹ نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کپتان لوکیش راہل کا کیچ دو بار ڈراپ کیا جبکہ وہ خود بھی صرف ایک رن پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلور کی ٹیم میچ 97 رنز سے ہار گئی تھی۔

Gavaskar creates controversy after Kohli's off day, Anushka calls it 'distasteful'

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 6:46 PM IST

رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ انوشکا شرما نے سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر سنیل گواسکر کے وراٹ اور انوشکا پر نازیبا تبصروں پر سخت تنقید کی ہے۔

وراٹ نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کپتان لوکیش راہل کا کیچ دو بار ڈراپ کیا جبکہ وہ خود بھی صرف ایک رن پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلور کی ٹیم میچ 97 رنز سے ہار گئی تھی۔

گواسکر ساتھی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کے ساتھ کمنٹری کر رہے تھے اور انہوں نے وراٹ کی ناقص کارکردگی کے لیے ان پر اور ان کی اہلیہ انوشکا پر ایک مضحکہ خیز تبصرہ کیا جس کے بعد وراٹ کے مداحوں نے انہیں سوشل میڈیا پر نشانہ بنالیا۔ اس سے پہلے بھی انوشکا کو وراٹ کی ناقص کارکردگی کے لیے نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • People like to stir controversy, y'all are just twisting Sunil Gavaskar's words, it's sickening. That statement wasn't derogatory. pic.twitter.com/n1JrJuqYKm

    — 𝒂𝒖𝒓𝒐𝒓𝒂 (@anxiouslilsoul) September 25, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سوشل میڈیا پر 34 سیکنڈ کے ایک کلپ میں گواسکر کمنٹری کے دوران ہندی میں کہتے ہوئے پائے گئے کہ "وراٹ جانتے تھے کہ جتنی زیادہ وہ پریکٹس کریںگے اتنا ہی زیادہ انہیں فائدہ ہوگا لیکن جب ملک کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں تھا اس وقت انہوں نے صرف انوشکا کی گیند پر ہی مشق کی، اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔

گواسکر کا اشارہ ممکنہ طور پر ایک ایسے کلپ کی طرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں وراٹ کو انوشکا کے گھر کی چھت پر گیند پھینکنے کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ایک پڑوسی نے اس کی ایک ویڈیو بنائی تھی اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم چو پڑا نے اس اسٹار جوڑی کی خلوت میں مداخلت کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

  • I have zero interest in cricket but suddenly when #SunilGavaskar was trending, I checked. He was commenting on this video of #ViratKohli. I don't understand what is dirty about what he said! Why are people trolling him?!

    Dirt is in your mind if you think otherwise! 🙄 pic.twitter.com/LknmSM1dqh

    — मङ्गलम् (@veejaysai) September 25, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انوشکا نے گواسکر پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ گواسکر جی آپ کی رائے غلط ہے لیکن میں جاننا چاہتی ہوں کہ آپ کسی کے شوہر کے کھیل کی وجہ سے اس کی بیوی کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ نے ہر کرکٹر کی ذاتی زندگی پر اتنے سالوں میں تبصرہ نہ کرکے عزت کی ہے پھر آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو ہمارے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ میرے شوہر کی کارکردگی کے بارے میں دوسرے الفاظ استعمال کرسکتے تھے لیکن کیا یہ مناسب تھا کہ صرف میرے نام پر تبصرہ کریں؟ اب 2020 چل رہا ہے لیکن میرے لئے چیزیں اب بھی نہیں بدلی ہیں۔ آخر کب تک میرا نام کرکٹ میں گھسیٹا جائے گا۔ محترم گواسکر جی آپ کا نام اس کھیل کے لیجنڈ کرکٹرز میں سے ایک ہے۔ میں صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کے بیان سے مجھے کیسا محسوس ہوا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.