ETV Bharat / sports

افغانستان کے اوپنر بلے باز نجیب ترکائی کا انتقال - مشرقی ننگرہار

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز نجیب ترکائی جمعہ کو سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

najeeb tarakai
افغانستان کے اوپنر بلے باز نجیب ترکائی کا انتقال
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 1:47 PM IST

Updated : Oct 6, 2020, 2:44 PM IST

افغان کرکٹر نجیب ترکائی کا آج 29 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ ترکائی جمعہ کو سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا، ان کی حالت نازک تھی اور ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

نجیب مشرقی ننگرہار میں کرانہ اسٹور سے نکل کر سڑک عبور کررہے تھے، تب ہی انہیں ایک کار نے ٹکر ماردی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ اے سی بی نے اوپنر بلے باز نجیب ترکائی کا حادثے کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔ ہم سب حیران ہیں۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔

najeeb tarakai
افغانستان کرکٹ بورڈ کا ٹوئٹ

ترکائی نے سنہ 2014 میں زمبابے اے کے خلاف لسٹ اے میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 24 میچوں میں 47.2 کے اوسط سے رن بنائے تھے۔

گزشتہ برس اپریل میں مس اینک ریجن کے خلاف 200 رن بنائے تھے، انہوں نے اپنے ملک کے لیے 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ اور ایک ونڈے میچ کھیلا ۔

سنہ 2017 میں انہوں نے نوئیڈا میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آئرلینڈ کے خلاف 90 رن بنائے تھے۔یہ ان کا سب سے بڑا اسکور تھا۔

Last Updated : Oct 6, 2020, 2:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.