ETV Bharat / sports

IND Vs PAK Asia Cup 2023 ایشیا کپ میں آج بھارت اور پاکستان کے بیچ زبردست مقابلہ - ایشیا کپ 2023 میں بھارت اور پاکستان کا میچ آج

ایشیا کپ 2023 میں آج بھارت بمقابلہ پاکستان میچ سے قبل روہت شرما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے پالے کیلے گراؤنڈ کی پچ پر سری لنکا-بنگلہ دیش میچ کے دوران تھوڑا سا سوئنگ دیکھا، اسپن دیکھا، یہ بلے بازوں کو چیلنج کرے گا۔ ہمارے پاس تجربہ کار بیٹنگ لائن اپ ہے اور ہم اسی بنیاد پر کھیلیں گے۔ India vs Pakistan Match Today

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 8:37 AM IST

Updated : Sep 2, 2023, 9:16 AM IST

پالے کیلے: بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 میں اپنی انٹری پاکستان کے خلاف میچ سے کرنے جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دھماکے دار میچ آج بتاریخ 2 ستمبر سری لنکا کے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کی ذمہ داری روہت شرما کے کندھوں پر ہوگی جب کہ بابر اعظم پاکستان ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس میچ کے انتظار میں اپنی سانسیں روک کر بیٹھے ہے۔ لوگوں کو امید ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور پاکستانی کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔

سری لنکا کے پالی کیلے میدان میں اس سے قبل یہاں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا جس میں گیند بازوں کو کافی مدد ملی تھی۔ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان جس نے نیپال کو شکست دی۔ تاہم آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے آسان نہیں ہوگا کیونکہ دونوں ٹیموں میں کئی بڑے کھلاڑی موجود ہیں۔

بھارت بمقابلہ پاکستان میچ پر روہت شرما کا بیان

آج ٹیم انڈیا کے تجربہ کار بلے بازوں کو پاکستان کی خطرناک گیند بازی کا سامنا ہوگا۔ ایک طرف شاہین آفریدی-حارث رؤف ہیں تو دوسری طرف بھارت کے پاس ویرات کوہلی-روہت شرما اور شبمن گل جیسے بلے باز ہیں جو کسی بھی باؤلنگ اٹیک کی لائن لینتھ کو خراب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ روہت نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں کہا، "جس طرح سے ہم نے سری لنکا-بنگلہ دیش میچ کے دوران پچ کو دیکھا، ہم ہر طرح کا کمبینیشن کریں گے۔ ہم نے تھوڑا سا سوئنگ، اسپن دیکھا۔ یہ ہمیشہ بلے بازوں کو چیلنج کرے گا۔ بیٹنگ لائن اپ میں تجربہ ہے اور ہم اسی بنیاد پر کھیلیں گے۔‘‘

  • Rohit Sharma said - "We prepared really well and we have camp Before this Asia Cup and we prepare well and we address all things and we are ready". pic.twitter.com/UPLE3fWD7o

    — CricketMAN2 (@ImTanujSingh) September 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: IND Vs PAK Asia Cup 2023 بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کے پلیئنگ 11 کا اعلان

روہت شرما نے مزید کہا کہ "جارحانہ ہونا ضروری ہے لیکن ساتھ ہی کھلاڑیوں کو اپنا فطری کھیل کھیلنے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ ان میں سے بہت سے تجربہ کار ہیں اور ایسے حالات میں کھیل چکے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ تمام حریفوں کے خلاف کیسے کھیلنا ہے۔" گیم پلان اور ذہنیت کو برقرار رکھنے اور تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔" پاکستان کے خلاف بھارتی کرکٹ شائقین کی نظریں ٹیم انڈیا کے پلیئنگ 11 پر بھی ہوں گی کیونکہ کچھ کھلاڑی طویل عرصے کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔

  • Rohit Sharma said - "Probably in this final in this Asia Cup". (On Why India vs Pakistan final hasn't happened in Asia Cup) pic.twitter.com/bqmRvUTmV2

روہت شرما نے کہا کہ پلیئنگ 11 کا انتخاب ٹیم مینجمنٹ کے لیے ایک چیلنجنگ کام ہوگا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے گھریلو پچ پر ورلڈ کپ تک انجری سے بچنے کی دعا کی۔ کپتان نے کہا کہ "مجھے امید ہے کہ ہمارے یہاں موجود تمام 15 اور 18 کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ اور اگلے دو ماہ کے لیے تازہ دم اور فٹ رہیں گے۔ لیکن جب ایشیا کپ کی بات کریں تو چوٹ کی کوئی فکر نہیں ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ انجری کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بلے کے ساتھ اپنے نقطہ نظر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، روہت نے کہا کہ وہ ٹیم کی اننگز کو طول دینا اور رسک لینے کے معاملے میں توازن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ 648 رنز اور پانچ سنچریز کے ساتھ 2019 ورلڈ کپ کے رن چارٹ میں سرفہرست رہنے کے بعد سے روہت نے 29 میچوں میں 1,179 رنز بنائے ہیں، جن میں 101.02 کے اسٹرائیک ریٹ سے تین سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Last Updated : Sep 2, 2023, 9:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.