ETV Bharat / sitara

فلم 'فٹ پرنٹس آن واٹر' میں کام کریں گے عادل حسین

اداکار عادل حسین برطانوی اداکار اینٹونیو کے ساتھ اگلی فلم 'فٹ پرنٹس آن واٹر' میں کام کریں گے۔ فلم کو لیکر عادل حسین کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی میں خواب، امید، خواب کے ٹوٹنے جیسے پہلوؤں کو چھوا گیا ہے۔

actor adil hussain will act in the movie footprints on water
فلم 'فٹ پرنٹس آن واٹر' میں کام کریں گے عادل حسین
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 8:43 PM IST

بالی ووڈ اداکار عادل حسین اپنی اگلی برطانوی ہند فلم 'فٹ پرنٹس آن واٹر' میں برطانوی اداکار اینٹونیو ایکسیل کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔

یہ فلم برطانیہ میں ایک ایسے غیر قانونی تارکین وطن باپ کے سلسلے میں ہے جو اپنی لاپتہ بیٹی کی تلاش کرتا ہے اور اسی دوران پولیس کی نظروں سے بھی بچنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس فلم میں عادل حسین والد کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ملیالم کی اداکارہ نمیشا سجیان ان کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق، عادل نے بتایا کہ 'اس فلم کی کہانی میں خواب، امید، خوابوں کے ٹوٹنے جیسے پہلوؤں کو چھوا گیا ہے'۔

نتھالیہ سیام کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ملیالم اداکارہ لینا کمار بھی لاپتہ بچی کی سوتیلی ماں ہیں۔ برطانوی اداکار اینٹونیو افغانی مہاجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

حال ہی میں عادل حسین نے برلن میں چل رہے انڈو جرمن فلم پروگرام میں بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ عادل نے یہ ایوارڈ پرکاش جھا کی فلم 'پریکشا' اور ایک اور فلم 'نروانا ان' کے لیے حاصل کیا ہے۔ جس کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عادل حسین نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ٹوئٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم 'پریکشا' میں اپنے کردار بوچی پاسوان کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر بہت خوشی ہوئی۔ اس اعزاز کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ اس ایوارڈ کو فلم کے ہدایتکار پرکاش جھا اور ٹیم کے ساتھ اشتراک کرتا ہوں'۔

اس کے علاوہ، عادل نے دوسری پوسٹ میں اپنی فلم 'نروانا ان' کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایوارڈ انہیں اس فلم کے لیے بھی ملا ہے۔ فلم جو ابھی تک بھارت میں ریلیز نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.