بالی ووڈ کے ماچو مین سنی دیول نے اپنی آنے والی فلم غدر ۔ 2 کے سیٹ پر ہولی منائی۔سنی دیول ان دنوں فلم 'غدر ۔ 2' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سنی دیول کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ ہولی کے موقع پر غدر ۔2 کے سیٹ پر ٹیم کے ساتھ خوب مستی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ Sunny Deol Shooting Gadar 2
ڈائریکٹر انیل شرما نے ' غدر۔2' کے سیٹ سے ہولی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں انیل، سنی پر گلال پھینکتے اور پھر ان کے چہرے پر رنگ لگاتے نظر آرہے ہیں، جس کے بعد سنی بھی پرجوش ہو جاتے ہیں اور رنگ لے کر انیل کے چہرے پر لگاتے ہیں۔ اسی درمیان اتکرش شرما بھی شامل ہوجاتے ہیں اور ان دونوں کے ساتھ جم کر مستی کرتے ہیں ۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ویڈیو میں ان تینوں کے ساتھ 'غدر ۔2' کی پوری ٹیم ساتھ ہولی کھیلتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انیل شرما نے لکھا ’’کچھ لمحے کچھ پل ہمیشہ رہ جاتے ہیں اور زندگی میں رنگ بکھیرتے ہیں۔ یہ وہی لمحات ہیں، وہی رنگ ہیں، جو ہمیشہ رہیں گے۔ تارا سنگھ اور جیت کے ساتھ رنگ برنگے رنگوں میں رنگے لمحات۔ 'غدر ۔ 2' کی ٹیم کی طرف سے آپ سب کو ہولی کی مبارکباد‘‘۔
واضح ر ہے کہ 'غدر ۔2' میں سنی دیول، امیشا پٹیل اور اتکرش شرما کا اہم کردار ہے۔ یہ فلم سال 2001 میں ریلیز فلم غدر کا سیکوئل ہے۔
مزید پڑھیں: Priyanka Chopra Holi Celebration: پرینکا چوپڑا نے نک جونس کے ساتھ منائی ہولی، دیکھیں تصاویر اور ویڈیو
یو این آئی