فلمی شائقین بے صبری سے سال کی سب سے بڑی فلم ' آر آر آر' کا بڑے پردے پر ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہیں ان دنوں ہدایتکار راجامولی سمیت فلم کی پوری ٹیم فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں فلم کے اداکار رام چرن، جونئیر این ٹی آر، عالیہ بھت اور ہدایتکار راجا مولی فلم کی تشہیر کے لیے ملک کی دارالحکومت دہلی پہنچے ہیں۔ RRR Promotions in Delhi
انہوں نے دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع پی وی آر پلازہ میں فلم کی تشہیر کی اور میڈیا سے بات چیت بھی کی۔ وہیں لوگوں کا ایک بڑا ہجوم بھی اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھنے کےلیے بے تاب نظر آرہا تھا۔ طویل انتظار کے بعد 'RRR' بالآخر 25 مارچ 2022 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ 'آر آر آر' برطانوی راج کے خلاف لڑنے والے دو انقلابیوں کی افسانوی کہانی ہے۔ Ram Charan, Jr NTR, SS Rajamouli reaches Delhi
میڈیا سے بات چیت کے دوران آر آر آر میں اہم کردار ادا کرنے والی عالیہ بھٹ نے اپنے ساتھی اداکاروں اور ہدایت کار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آر آر آر میں کام کرنا ایک غیر معمولی تجربہ ثابت ہوا۔ ہدایت کار راجامولی سر نے جس طرح سے امر چترکتھا کی کہانیاں سنائیں وہ حیرت انگیز تھی۔ میں بہت شکر گزار ہوں کہ یہ فلم جس کا انتظار کیا جا رہا ہے آخرکار ریلیز ہو رہی ہے کیونکہ اس فلم کے ریلیز کے لیے ہم سب نے بہت محنت کی اور ہم سب 2019 سے فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے تھے اور آخر کار ایک طویل سفر کے بعد فلم ریلیز ہونے جارہی ہے۔
یہ جونیئر این ٹی آر کا قومی دارالحکومت دہلی کا پہلا دورہ تھا اور وہ اس کے لیے بہت پرجوش نظر آئے۔ اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر آر آر کو بنانے میں کافی محنت کی گئی ہے۔ میرے اور چرن کے سامنے کئی چیلنجز تھے۔ فلم میں ہم نے کچھ دیوانگی جیسے ایکشن سیکوئنس شوٹ کیے ہیں جو تقریباً 65 را میں مکمل ہوتے ہیں۔ لیکن، سب سے مشکل بات یہ تھی کہ راجامولی سر کو ہماری پرفارمنس سے خوش کرنا۔
مزید پڑھیں: Salman Khan in Godfather: سلمان خان نے فلم گاڈ فادر کی شوٹنگ مکمل کی