ممبئی فلم انڈسٹری میں ڈرگس ریکٹ کے خلاف کارروائی پر کئی نامی فلمی اداکاروں اور ان کے پبلسٹی منیجروں کے ملوث ہونے کی جانچ کی سمت میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ابھی صفر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایسے اداکاروں میں دیپیکا پادوکون، سارا علی خان، شردھا کپور اور رکول پریت سنگھ اور فیشن ڈیزائنر سمون کھمباٹا کے نام مبینہ طورپر شامل ہیں، حالانکہ سرکاری طورپر اب تک کچھ بھی انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
اس درمیان بالی ووڈ اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی موت سے منسلک ڈرگس معاملے میں ملزم ریا چکرورتی کی ضمانت کی عرضی منگل کو پھر سے خارج کردی گئی۔
خصوصی عدالت نے ریا اور اس کے بھائی شووک چکرورتی کو عدالتی حراست کی مدت آئندہ چھ اکتوبر تک کے لئے بڑھا دی ہے۔ ریا اور شووک نے ضمانت کے لئے بمبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔
ریاست سے پوچھ گچھ کے دوران سارا علی خان، رکل پریت سنگھ اور سمون کھمباٹا کا نام سامنے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
کنگنا کا دیپیکا پر نشانہ
دوسری طرف دیپیکا پادوکون اور شردھاکپور کا نام اس وقت سامنے آیا جب دونوں کے پبلسٹی منیجروں اور ان کے درمیان ڈرگس سے متعلق چیٹ وائرل ہوئی۔
این سی بی نے دیپیکا کی منیجر کرشمہ پرکاش اور ٹیلنٹ منیجمنٹ ایجنسی کے سی ای او دھرو چت گوپیکر کو سمن جاری کیا ہے۔ این سی بی نے فلم اداکاورں کے پی آر کا کام دیکھنے والی جیا ساہا کو بھی سمن جاری کیا ہے۔