نئی دہلی: جولائی۔ستمبر کی سہ ماہی میں بھارتی ٹیبلٹ مارکیٹ میں 22 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ جب کہ 5G سے چلنے والے ٹیبلٹ کی ترسیل میں 61 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اطلاع پیر کو ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ سی ایم آر کی 'ٹیبلٹ پی سی مارکیٹ رپورٹ' کے اعداد و شمار کے مطابق، سیمسنگ (28 فیصد) لینووو (26 فیصد) اور ایپل (19 فیصد) نے ٹیبلٹ مارکیٹ میں سب سے اوپر تین مقامات پر قبضہ کیا ہے۔ India's 5G tablet shipments grow 61%
CMR میں انڈسٹری انٹیلی جنس گروپ (IIG) کے تجزیہ کار مینکا کماری نے کہا "2022 کی تیسری سہ ماہی میں 5 جی ٹیبلیٹ کے شپمینٹ میں مضبوطی جاری ہے۔ 5G ٹیبلٹس میں اضافہ 5G اسمارٹ فون مارکیٹ میں نظر آنے والے رجحانات کے مطابق ہے۔" 8 انچ ڈسپلے والے ٹیبلٹس کی کھیپ مقامی مارکیٹ میں کل کھیپ کا 43 فیصد ہے۔ India's 5G tablet shipments grow 61%
Samsung Tab A8 (Wi-Fi Plus 4G) اور Tab A7 Lite (Wi-Fi Plus 4G) کا مارکیٹ شیئر بالترتیب 25 فیصد اور 18 فیصد تھا۔ جبکہ تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کی شپمینٹ میں 83 فیصد اضافہ ہوا۔ سی ایم آر نے کہا کہ ٹیبلیٹ پی سی کی شپمینٹ 2022 میں 10-15 فیصد کی صحت مند ترقی کے لیے تیار ہے۔ India's 5G tablet shipments grow 61%
مزید پڑھیں:
- Global Nuclear Power Event in Russia: روس گلوبل نیوکلیئر انرجی پروگرام میں بھارتی مقررین شامل ہوں گے
مینکا کماری نے کہا، "جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم 5G کے قابل ٹیبلٹس تیار کریں گے، تاکہ مارکیٹ کی ترقی کو تقویت ملے، خاص طور پر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، مہمان نوازی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں"۔ India's 5G tablet shipments grow 61%
آئی اے این ایس