خبروں کے مطابق تھانہ سرور پور ہررہ پولیس چوکی علاقے کی ایک نابالغ لڑکی اردو سیکھنے کی غرض سے اردو اسکول جاتی تھی، جہاں شاہد نامی ایک استاذ نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
طالبہ کے اہل خانہ نے تھانہ سرور پور میں مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم استاذ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی اویناش پانڈے کا کہنا ہے کہ طالبہ شاہد کے پاس اردو پڑھنے کے لیے آتی تھی اسی دوران شاہد نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق طالبہ نابالغ ہے جس کی عمر 12 برس ہے۔ طالبہ کو طبی جانچ کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔