ETV Bharat / international

US economy is facing serious problems امریکی معیشت کو شدید مشکلات، بجٹ خسارہ حدیں پار کرگیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 9:48 PM IST

ٹیکس میں کمی اور قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ کے باعث امریکہ کا بجٹ خسارہ 1.7ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ US economy is facing serious problems: budget deficit has crossed limits

امریکی معیشت کو شدید مشکلات، بجٹ خسارہ حدیں پار کرگیا

واشنگٹن: ٹیکس میں کمی اور قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ کے باعث امریکہ کا بجٹ خسارہ 1.7ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اے آر وائی میں شائع تفصیلات کے مطابق امریکہ کا بجٹ خسارہ 30 ستمبر کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 320 ارب ڈالر بڑھ کر 1.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا جس کی وجہ ٹیکس محصولات میں کمی اور قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے گزشتہ روز جاری ہونے والے امریکی اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ رفتہ سال کا بجٹ خسارہ بڑھ کر 1.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 320 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Cairo Peace Summit اسرائیل پر لگام لگا پائے گا قاہرہ امن اجلاس؟

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے طلبہ کے لیے قرض معافی کی سکیم منسوخ کردی تھی جس کے باعث سرکاری اخراجات میں کمی ہوئی ،تاہم سماجی تحفظ میں 134 ارب ڈالر اور سرکاری قرضوں پر سود کے اخراجات میں 162 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔کانگریس کو بجٹ پر عمل کرنے اور ممکنہ حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لیے 17 نومبر کی ڈیڈ لائن کا سامنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن جو 2024 میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں،بجٹ خسارہ ان پر دبائو کا باعث بنے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی بجٹ خسارے میں اضافے کی بڑی وجہ 2022 میں وبائی امراض کی صورتحال اور اس کے بعد کے اثرات ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.