اقوام متحدہ: امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق شام میں ملک گیر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ امریکہ کے نائب مستقل نمائندے رچرڈ ملز نے یہ اطلا ع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ میں دی۔ US Calls for Ceasefire in Syria۔ مسٹر ملز نے بدھ کو کہا ’’ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق شام میں ملک گیر جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں‘‘۔ United States calls for a nationwide ceasefire in Syria
انہوں نے شامی حکومت کو سیاسی حل پر بات کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور امید ظاہر کی کہ اگلی ملاقات میں کچھ بات بن سکتی ہے۔ مسٹر ملز نے کہا’’ہمیں امید ہے کہ جنیوا میں آئندہ ماہ نویں دور کی میٹنگ میں طویل عرصے سے زیر التواء سیاسی پیش رفت پر بات چیت کا موقع ملے گا جس کے شامی عوام مستحق ہیں‘‘۔
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان اعتماد کی کمی اور زمینی صورت حال کی پیچیدگیوں کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی سے جاری تشدد کو ختم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ ملک کے لیے نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے شام کی آئینی کمیٹی کا ایک نیا اجلاس جولائی میں منعقد ہو رہا ہے جس کے لیے پہلے ہی باضابطہ دعوت نامہ بھیجا جا چکا ہے۔ اس کا مقصد ملک میں امن کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں: