مدینہ منورہ : حکومت ہند اور مملکتِ سعودی عربیہ کے مابین انتہائی خوشگوار اور خیر سگائی ماحول میں حج 2024 کے معاہدے کے بعد ہندوستان میں اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی حج کے انتظامی امور میں ہر سطح پر شفافیت لانے اور ہندوستانی حُجاج کو بہتر اور بروقت سہولیات کی یقینی فراہمی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت و راہنمائی کرتے ہوئے آج جدہ سے بزریعہ میٹرو ٹرین مدینہ منورہ پہنچیں ۔
آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق وفد میں شامل حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ۔ ای ۔ او ۔ لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن پر مدینہ میں مقیم ہندوستانیوں اور زائرین نے انتہائی گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے سیلفی فوٹو اور ویڈیو گرافی کی۔ مرکزی وزیرِ نے بھی وہاں موجود تمام لوگوں کی محبتوں کا بلند اخلاقی کے ساتھ شکریہ ادا کر کیا۔
اسمرتی ایرانی نے سب سے پہلے مسجدِ نبویؐ کی زیارت کی۔ یہاں ہندوستانی زائرین نے زبردست خوشی اور ولولے کا اظہار کیا۔ اس کے بعد ہندوستانی وزیر اُحد کی پہاڑیوں پر گئیں جہاں دنیا کے تمام ملکوں کے زائرین نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے آپ کے ساتھ فوٹو کھینچوائے۔ مسجد نبوی کے بعد ایرانی مسجد قبا گئیں یہاں آبِ زم زم نوش کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر سُہیل اعجاز خان نے وزیر موصوفہ کو تینوں مقدس مقامات کی تاریخ سے آگاہ کرایا۔
ایرانی نے ہر مقام پر حجاج کی بہتری کے لیے انتہائی باریک بینی اور دلچسپی سے جائزہ لیا۔ حتیٰ اُن ہوٹلوں کا بھی سرسری جائزہ لیا جہاں حجاج قیام فرماتے ہیں۔ ایرانی ہندوستان کی پہلی غیر مسلم خاتون وزیر ہیں جنھوں نے مدینہ کا دورہ کیا مسجدِ نبوی، اُحد کی پہاڑیوں اور مسجد قبا گئیں۔
اس اعلیٰ سطحی وفد میں وزارتِ خارجہ و پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن ، ہندوستان میں وزارتِ اقلیتی امور کے زیرِ نگرانی یورے ملک میں حج کے انتظامی امور کے لیے مامور حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس،جوائنٹ سیکرٹری (حج) سی۔ پی۔ایس بخشی ، جوائنٹ سیکرٹری نیروپما و دیگر اعلیٰ آفیسران شامل ہیں۔
مملکتِ سعودی عرب نے وزارتِ اقلیتی امور کے زیر نگرانی ہندوستان میں امورِ حج کے طریقہ کار کی تعریف و ستائش کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی کا شُکریہ ادا کیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیاقت علی آفاقی نے بتایا معاہدے کے مطابق 140020 عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے وساطت سے فریضہ حج ادائیگی کریں گے۔ جبکہ اب تک 143000 حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔
آفاقی نے مزید بتایا خواہشمند عازمین متوجہ رہیں کہ حج درخواست کی آخری تاریخ کی توسیع کا اب کوئی امکان نہیں ہے۔اور 22 جنوری تک ملک کی تمام ریاستوں اور یونین ٹیرٹیری میں قرعہ اندازی کرا دی جائے گی، تاکہ حج انتظامات وقت پر مکمل ہوسکیں۔ واضع رہےحج کمیٹی آف انڈیا کا نصب العین حُجاج کی بہتر سے بہتر خدمات انجام دینا ہے۔
وزیرِ کا بینہ اسمرتی ایرانی کے اس تاریخی دورے سے توقع ہےکہ حج 20024 پوری طرح سہولیات سے بھرا ایک مثالی حج ہوگا۔ آپ کے اس تاریخی دورے سے ہندوستان اور سعودی عرب میں برسوں سے قائم شراکت داری میں مضبوط و استحکام اور مثبت و گہرے اثرات پیدا ہونگے جس کے نتائج تمام شعبہائے زندگی خصوصاّ تجارتی اور ثقافتی سطح بہت واضع دیکھائی دیں گے۔ یو این آئی