ETV Bharat / international

Sheikh Khalifa Bin Zayed Passes Away: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا انتقال

متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے حکمراں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کاجمعہ کو انتقال ہوگیا۔ Sheikh Khalifa Bin Zayed Passes Away

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا انتقال

author img

By

Published : May 13, 2022, 8:20 PM IST

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔ صدارتی امور کی وزارت نے بھی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ شیخ خلیفہ کے انتقال پر دنیا بھر سے لوگوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے حکمراں کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ اپنے والد مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے جانشین منتخب ہوئے تھے جنہوں نے 1971 میں یونین کے بعد متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور ان کا انتقال 2 نومبر 2004 میں ہوا۔

1948 میں پیدا ہونے والے شیخ خلیفہ، متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور امارات ابوظبی کے 16ویں حکمران تھے۔ وہ شیخ زاید کے بڑے بیٹے تھے۔متحدہ عرب امارات کا صدر بننے کے بعد شیخ خلیفہ نے وفاقی حکومت اور ابوظبی دونوں کی بڑی تنظیم نو کی۔ان کے دور حکومت میں متحدہ عرب امارات نے تیزی سے ترقی کی اور یو اے ای کو اپنا گھر کہنے والے لوگوں کے لیے باوقار زندگی کو یقینی بنایا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد شیخ خلیفہ نے لیے متوازن اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اپنا پہلا اسٹریٹجک منصوبہ شروع کیا، جس میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کی خوشحالی کو مقدم رکھا گیا۔

انہوں نے امارات کی فلاح و بہبود کے لیے پورے متحدہ عرب امارات میں وسیع دورے کیے، اس دوران انہوں نے ہاؤسنگ، تعلیم اور سماجی خدمات سے متعلق متعدد منصوبوں کی تعمیر کے لیے ہدایات دیں۔ شیخ خلیفہ عوامی معاملات میں اپنی گہری دلچسپی رکھنے کے لیے جانے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: UAE Investors in Kashmir Visit: کشمیر تجارت کے لیے موزون مقام، متحدہ عرب امارات کے تاجر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.