اسلام آباد: پاکستان کے شہر پشاور میں اتوار کو نامعلوم بندوق برداروں نے سکھ برادری کے دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ اطلاع وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دی۔ وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کیاکہ "نامعلوم مسلح افراد نے پشاور کے علاقے سربند میں سکھ برادری کے دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا" Two Sikh civilians were killed in Pakistan۔
مسٹر خان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ قتل میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری کارروائی کریں۔
مزید پڑھیں:
- New York Shooting: امریکہ کی مارکیٹ میں فائرنگ ،10 ہلاک
- PTI Sialkot Jalsa: سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی جگہ خالی کرانے کے لیے پولیس کی کارروائی
ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق مرنے والوں کی شناخت سلجیت سنگھ (42) اور رنجیت سنگھ (38) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پشاور کے بٹہ تال بازار میں مصالحہ جات بیچنے والے دکاندار تھے۔ فائرنگ کے وقت دونوں مصالحہ فروخت کر رہے تھے۔
(یو این آئی)