ETV Bharat / international

Military Operation in Pakistan: فوجی آپریشن میں نو شدت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک - پاکستان کی خبر

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ان کے چچا زاد بھائی سمیت دو مغوی افراد کو رہا کرنے کے لیے فوجی آپریشن شروع کیا، جس میں نو شدت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ خراب موسم کے باوجود سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن بلا روک ٹوک جاری ہے۔ Military Mperation in Pakistan

Pakistan Army Media Wing Inter Services Public Relations
پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز
author img

By

Published : Jul 15, 2022, 4:04 PM IST

اسلام آباد: پاکستانی فوج نے بدھ کی رات ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں ایک آپریشن میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے پاکستان فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل اور اس کے چچا زاد بھائی سمیت دو مغوی افراد کو رہا کرنے کے لیے یہ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کی رات 10 سے 12 شدت پسندوں کے ایک گروپ نے لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا اور ان کے چچازاد بھائی کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ ورچھم میں واقع ایک سیاحتی مقام کا دورہ کرکے واپس کوئٹہ آرہے تھے۔

آئی ایس پی آرنے کہا، ’’اس بارے میں اطلاع ملتے ہی فرار ہوچکے شدت پسندوں کا تعاقب کرنے کے لئے آرمی ریپڈ ری ایکشن فورس کو فوری طور پر بھیجا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈو کو شامل کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: حملے میں چار فوجی جوان اور چار شدت پسند ہلاک

فوج نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے بدھ کی رات پہاڑوں کے قریب بہنے والی ندی میں شدت پسندوں کے ایک گروپ کو گھومتے ہوئے دیکھا اور اس کے بعد ہی علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔ تاہم اس وقت تک شدت پسندوں نے مغوی اہلکاروں میں سے ایک کو ہلاک کر دیا تھا اور جیسے ہی انہیں فوج کی حرکت کا علم ہوا تو انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں نو شدت پسند مارے گئے، جب کہ دیگر مغوی افراد کے ساتھ علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا، ’’مجرموں کو گرفت میں لینے کے عزم کے ساتھ خراب موسم کے باوجود سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلین اپ آپریشن بلا روک ٹوک جاری ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.